OGDC میں تیزی کا تسلسل جاری، Shell Global کے خریداری کے لئے بڈنگ
نصف سالہ رپورٹ ریلیز ہونے سے شیئرز کی طلب میں اضافہ
OGDC میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے. Shell Global کے خریداری کے لئے بڈنگ کے بعد اسکے شیئرز کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . اس کے علاوہ اسکی نصف سالہ رپورٹ ریلیز ہونے سے بھی یہ سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے. یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان میں سب سے پہلے انویسٹمنٹ کرنیوالی کمپنی SHELL نے گزشتہ ماہ جنوبی ایشیائی ملک میں اپنے تمام شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کر دیا تھا.
کمپنی نے اسکی وجوہات منافع میں کمی اور معاشی پالیسیوں میں تبدیلیوں کے سبب منافع کی منتقلی میں آنیوالی مشکلات بیان کی تھیں .
OGDC کی معاشی رپورٹ کا جائزہ
کمپنی انتظامیہ کی طرف سے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے مطابق کمپنی کا اس معاشی عرصے میں منافع 1 ارب 21 کروڑ روپے رہا۔جبکہ Paid up Capital میں 4 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا اضافہ ہوا۔
اس کی Per Share Earning گذشتہ 6 سالوں میں بہترین رہی۔ جس کی بنیادی وجوہات میں اسکے پراجیکٹس اور نئے دریافت کردہ ذخائر میں وسعت ہے۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز اور مرکزی عہدیداران کا غیر معمولی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں کمپنی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اور شیئر ہولڈرز کیلئے 2 روپے 25 پیسے فی شیئر Cash Dividend کا اعلان کیا گیا۔
جبکہ ایک سال تک ہولڈنگ رکھنے والوں کیلئے 1.75 روپے کا اضافی بونس بھی ڈیکلیئر کیا گیا۔ لیکن کسی قسم کے بونس شیئرز کا اعلان نہیں کیا گیا.لیکن اس کے باوجود cash dividend متاثر کن رہا
دسمبر 2022ء کے وسط سے ہی آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر کے اسٹاکس میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ رپورٹ ریلیز کئے جانے پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (OGDCL) کے شیئرز کی غیر معمولی خرید و فروخت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آج PSX کے مجموعی مثبت رجحان کے ساتھ اس کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم دکھائی دے رہا ہے۔
کمپنی کا تعارف
یہاں اپنے قارئین کو PSX کے بہترین اسٹاکس میں شامل اس کمپنی کے بارے میں تفصیلات بتاتے چلیں۔ OGDCL کا قیام 23 اکتوبر 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت عمل میں آیا تھا یہ حکومت پاکستان کی دوسری پبلک لیمیٹڈ کمپنی ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ان کو ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے Logistic Support مہیا کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) ان مقاصد کے لئے قائم کی جانیوالی واحد کمپنی تھی۔
اپنے آغاز سے ہی OGDCL پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے Oil and Gas Exploration سیکٹر میں Listed اور مارکیٹ کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding Stocks دونوں کے لئے ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے
۔ اسکا بنیادی سرمایہ 30 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 4 ارب 30 کروڑ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے 15 فیصد شیئرز دستیاب ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 64 کروڑ 51 لاکھ شیئرز ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے مالی سال کا اختتام جون میں ہوتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران ٹریڈنگ رینج 69 سے لے کر 96 روپے کے درمیان رہی ہے
۔دسمبر کے وسط سے OGDCL کمپنی کی جانب سے صوبہ سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خبروں کے بعد سے یہ سرمایہ کاروں کی توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ نئے ذخائر کی دریافت کے بعد ابتدائی چند دنوں کے دوران مارکیٹ کے انتہائی منفی مومینٹم کی وجہ سے اس مثبت ٹریگر کا بھرپور فائدہ نہیں حاصل کیا جا سکا۔ تاہم اس کے بعد انفرادی طور پر OGDCL کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔
IMF کی طرف سے پاکستان کے لئے اپنے پروگرام کی بحالی کے لئے مذاکرات میں OGDC سمیت انرجی سیکٹر کی کمپنیوں کے گردشی قرضوں کے خاتمے کی شرط رکھی گئی تھی۔ اس سلسلے میں کئے گئے حکومتی اقدامات سے اسکی قدر میں مزید بہتری آئی ہے۔ اور یہ 82 روپے فی شیئر کی اہم ترین نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر آ گیا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج OGDCL نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز اپنی گذشتہ روز کی Closing سے 47 پیسے اوپر 84 روپے 65 پیسے کی سطح سے کیا۔ اس کے کے بعد یہ شروع میں ہی مثبت زون میں داخل ہو کر 85 کے بینچ مارک سے اوپر اپنی بلند ترین سطح 85 روپے 52 پیسے تک پہنچا۔ تاہم اسوقت یہ 1 روپے 28 پیسے کے اضافے کے ساتھ 82 روپے 13 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں پر OGDCL کے اسٹاکس میں Buying کی انتہائی مضبوط کال دی جا رہی ہے۔
آج اسکی ٹریڈنگ کی حدوں کا جائزہ لیں تو OGDCL کا Upper Cap موجودہ سطح سے 4 روپے 78 پیسے اوپر 86.91 اور Lower Lock بھی 8 روپے نیچے 74.70 ہے۔ اسوقت تک اس میں 33 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
اگر موجودہ سطح سے اوپر OGDCL کی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی سطح 82.30 ہے جس کے یہ بالکل قریب آ چکا ہے۔ جبکہ اس سے اوپر دوسری مزاحمتی حد 82.80 ہے اور تیستی حد 83.30 ہے جو کہ 83 کی نفسیاتی سطح ہے سے اوپر ہے۔ جسے عبور کرنے کی صورت میں 85 کے نفسیاتی مارک عبور کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ جو کہ اسکا انتہائی انتہائی Bullish زون ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز 81.30, 79.60 اور 78.30 ہیں۔
اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 120 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔