کرپٹو کرنسیز کی قدر میں گراوٹ، بٹ کوائن 19 ہزار ڈالر سے نیچے آ گیا ۔

آج کرپٹو مارکیٹ( Crypto Market ) کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی ہے ۔ کئی دنوں سے 20 ہزار ڈالرز فی کوائن کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا بٹ کوائن ( Bit Coin ) 1 ہزار ڈالر کی کمی سے 19 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 18900 کے لیول پر آ گیا ہے۔ ایتھیریم ( Ethereum ) 1600 ڈالرز کی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 1532 ڈالرز پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اپنے حجم کے لحاظ سے لائٹ کوائن ( Lite Coin ) مندی کی اس لہر سے شدید متاثر ہوا ہے جو کہ 61 ڈالرز فی خوائن پر اپنے بلش زون( Bullish Zone ) سے 8 ڈالر کی کمی کے بعد 53 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button