آج کے والیوم لیڈرز (Volume Leaders )

آج پاکستانی اسٹاک کا والیوم لیڈر (Volume Leader ) 5 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے ساتھ ہیزکول پیٹرولیم رہا جبکہ اسکی شیئر ویلیو بھی 1 روپے اضافے کے ساتھ 7 روپے 34 پیسے پر پہنچ گئی۔ جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) دوسرے اور سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY ) تیسرے نمبر پر رہا۔

ان کے علاوہ جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (GTECH ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ), نیٹسول (NETSOL ), سوئی ناردرن پائپ لائن کمپنی، ٹی۔آر۔جی (TRG ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ) اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی (SSGC ) بھی سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کے لحاظ سے بہترین اسٹاکس رہے۔

سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے آج بھی ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سییکٹر سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization ) کے لحاظ سے سب سے نمایاں رہا۔ شیئر ویلیو کے لحاظ سے سیمنز پاکستان لیمیٹڈ (SIEM ) کی قدر 63 روپے اضافے کے ساتھ 904 روپے 42 پیسے پر آ گئی!

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button