امریکی مارکیٹس کے آغاز میں مختلف پیئرز میں ڈالر کی کارکردگی کا جائزہ

فاریکس کے امریکی سیشنز سے آغاز پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو ( EUR/ USD ) اسوقت اپنی قدر میں 0.70 فیصد اضافے کے ساتھ 0.98901 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ امریکی مارکیٹ کے آغاز پر جاپانی ین کے مقابلے پر امریکی ڈالر ( USD/JPY ) بھی اسوقت 0.19 فیصد بہتری کے ساتھ 144.872 پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ( GBP/USD ) مسلسل قدر بحال کر رہا ہے۔ جبکہ ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ اسوقت یہ پیئر جسے عالمی معاشی مارکیٹ میں کیبل بھی کہا جاتا ہے 0.14 فیصد قدر میں اضافے کے ساتھ 1.1331 پر Bullish Momentum کے ساتھ Move کر رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) آج توقعات سے کم شرح سود ( Interest rate ) میں اضافے کے بعد 0.85 فیصد کم ہو کر 0.64572 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD ) اسوقت اوپر کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ پیئر کی قدر 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 1.36515 پر آ گیا ہے۔ اگر سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/CHF ) کی بات کریں تو امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے اور یہ کرنسی پیئر 0.46 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.98745 کی سطح پر Bearish Momentum کا شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button