ین، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم
آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Sessions) کے دوران جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.305 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.3733 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) 0.130 فیصد نیچے 146.180 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے خلاف آسٹریلوی ڈالر ( AUD/JPY) 0.119 فیصد کمی کے ساتھ 92.2000 پر منفی سمت میں بڑھ رہا ہے۔
آج بھی امریکی ڈالر دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے جس کی بنیادی وجہ امریکی PMI رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ اس کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) 0.16 فیصد مستحکم ہو کر 0.6710 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اپنے کینیڈین ہم منصب کے خلاف Aussies ڈالر 0.066 فیصد نیچے 0.9150 پر مندی کی شکار ہے دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) 0.104 فیصد کمی کے ساتھ 1.0540 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ آخر میں بات کریں گے امریکی ڈالر کے خلاف نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6360 پر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔ آج نیوزی لینڈ کی Manufacturing PMI جاری کی گئی ہے جس میں افراط زر (Inflation) کی وجہ سے انڈیکس 47.8 فیصد رہا ہے۔ افراط زر کے پیداواری شعبے پر اثرات کی وجہ سے Reserve Bank Of New Zealand کی طرف سے شرح سود (Interest rate) کے اضافے کی توقع اور سخت مانیٹری پالیسی اپنائے جانے کی امکانات کی وجہ سے نیوزی لینڈ ڈالر کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔