یورو 0.9900 کی طرف گراوٹ کا شکار، ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کیا کہتے ہیں ؟

آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.592 فیصد کی گراوٹ کے بعد 0.9900 کی نفسیاتی سپورٹ کی طرف گراوٹ کا شکار ہے جبکہ اسوقت یورو 0.9920 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یورو 0.9960 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم منفی یورپی معاشی رپورٹس کے بعد امریکی ڈالر اور اس کے سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس مسلسل مستحکم ہو رہے ہیں جبکہ یورو درجہ مسابقت کے بالکل قریب پہنچ کر واپس 0.9900 کی طرف واپس آ رہا ہے۔ آج یورپی زون (EURO Zone ) کا اکتوبر 2022ء کا افراط زر (Inflation Rate) کا تخمینہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق رواں ماہ کی افراط دوہرے ہندسے میں داخل ہونے کی توقع ہے۔ جبکہ یورپی یونین کی آج جاری ہونے والی پی۔ایم۔آئی رپورٹس میں 48.7 تک گرنے کو کساد بازاری (Recession) سے تعبیر کیا جا رہا ہے جس کے بعد یورو کی طلب (Demand )میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ یورو کی قدر میں کمی کی دوسری بڑی وجہ جرمن ریٹیل سیلز میں 0.9 فیصد اضافہ ہے جس کے بعد یورپی اسٹاکس کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یورو کی مسلسل فروخت جاری ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج یورو (EUR ) 0.9913 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا جو کہ موجودہ سطح کے بالکل قریب ہے۔ محتاط خریداری کی وجہ سے یورو کا Bearish Potential ایک محدود رینج کے اندر بن رہا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یورو کے Bears اسے 100 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (100SMA) کو آج صبح سے بار بار ٹیسٹ کر کے نیچے 20SMA کی طرف آیا ہے۔ جبکہ اسوقت بھی یورو کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز مثبت مومینٹم ظاہر کر رہے ہیں یعنی اسوقت یورو کی گراوٹ وقتی ٹریگرز کے زیر اثر ہے اور یورو کی ٹرینڈ لائن ابھی بھی مثبت ہے۔ اگر گزشتہ 4 گھنٹوں کی اوسط کو دیکھیں تو بیئرش پریشر 0.9960 سے نیچے 0.9910 کی سطح تک موجود ہے جس کے بعد یورو کی ٹرینڈ لائن دوبارہ اوپر کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جبکہ 100 اور 200SMA اس کی گراوٹ کو 0.9830 تک نیچے کی طرف ظاہر کر رہی ہیں ۔ تاہم 0.9830 کے بعد یورو دوبارہ ایک Bullish Momentum اختیار کر سکتا ہے جو کہ اگلے دو سیشنز کے دوران دوبارہ بن سکتا ہے۔ اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کے سپورٹ لیولز 0.9900, 0.9865 اور 0.9830 ہیں۔ یورو کا تیسرا سپورٹ لیول یعنی 0.9830 کی سپورٹ سے یہ دوبارہ اپنی طاقت (Strength ) جمع کر کے دوبارہ درجہ مسابقت کی طرف ایک Bullish Momentum بناتا ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے اوپر کی طرف نفسیاتی حدیں 0.9965, 1.0010 اور 1.0055 ہیں ۔ اس کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز اسوقت 0.9919 کی سطح سے کے دوبارہ بحالی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ یورو موجودہ سطح پر 20 فیصد Bullish جبکہ 50 فیصد Bearish اور 30 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح اس کا موجودہ Bias بھی بیئرش ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button