حبکو (HUBC) کی Bullish Rally برقرار، 66.75 سے اوپر مستحکم

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں صبح سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ حبکو پاور جنریشن کمپنی (HUBC) مسلسل تین ہفتوں سے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے آج کے ابتدائی سیشن کے دوران حبکو کے شیئرز کی قدر میں 1 روپے 99 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سرمایہ کاری کے اعتبار سے یہ آج بھی اب تک پانچ بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ حب پاور کمپنی لیمیٹڈ (HUBC) ان اسٹاکس میں شامل ہے جنہوں نے گذشتہ عرصے کے دوران نہ صرف اپنا Bullish مومینٹم جاری رکھا۔ بلکہ سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثر کن شیئرز والیوم بھی حاصل کیا حب پاور کمپنی کو پاکستانی اسٹاکس میں سے طویل المدتی (Long Term Holding Stocks) اور Intra-Day میں ٹریڈ کیلئے موزوں ترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔ پاور جنریشن سیکٹر کی کمپنی 1991ء سے اسٹاک ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی سرمایہ 9 کروڑ شیئرز جبکہ موجودہ ادا شدہ سرمایہ (Paidup capital) ا ارب 29 کروڑ شیئرز سے تجاوز کر رہا ہے۔ جن میں سے 97 کروڑ شیئرز کی آزادانہ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اسطرح اسکا Free Float بھی 75 فیصد سے زائد ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کے اسٹاکس کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اس کی ٹریڈ 61 روپے سے 82.75 روپے کی بلند ترین سطح تک رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج HUBC کی بلند ترین سطح 67 روپے اور کم ترین لیول 64 روپے 60 پیسے رہا۔ اس سے مارکیٹ کے رجحان کے ساتھ ہی HUBC کی سمت بھی بدلتی ہوئی نظر آئی ہے اور اب تک پاور جنریشن سیکٹر کا یہ اسٹاک اپنی کم ترین سطح 64 روپے 60 پیسے سے مسلسل اوپر کی طرف پیشرفت کر رہا ہے۔ اور 67 روپے کے نفسیاتی مارک تک آ گیا ہے۔ اس سطح پر اس میں 20 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ جس سے آج حبکو دوبارہ Bullish مومینٹم اختیار کر گیا ہے۔ مجموعی طور پر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) آج مکمل Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ آج یہ اپنی 7 دن کی حرکاتی اوسط (7DMA) اور 20DMA سے اوپر ہے لیکن 200DMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ حب پاور اپنی کل کی سطح سے 2.84 فیصد اوپر (1 روپے 99 پیسے) کے اضافے کے ساتھ 67 روپے کی سطح پر مسلسل پیشقدمی کر رہا ہے۔ اسکی قدر کی حدوں (Trading Limits) کا جائزہ لیں تو اسکا Upper cap آج 69 روپے 72 پیسے اور Lower Lock نیچے 60 روپے کی سطح پر ہے۔ جبکہ اسکا آج کا والیوم 24 لاکھ 35 ہزار شیئرز ہے۔ جس سے اسکی بنیادی اسٹرینتھ ظاہر ہو رہی ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 110 روپے ہے۔ جبکہ اسکا Long Term Momentum Bullish ہے۔

موجودہ سطح پر اسکا محور (Pivot) 66 روپے 75 پیسے اور مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 67.75 اور 68.45 جبکہ تیسری حد 69 روپے کے نفسیاتی مارک سے اوپر 69 روپے 15 پیسے پر ہے۔ اگر اسکے نفسیاتی سپورٹ کے لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے نیچے اسکی پہلی سپورٹ (S1) 66 روپے 30 یے۔ جبکہ اس سے نیچے 65 روپے 80 پیسے اور 65 روپے 15 پیسے ہیں۔ مجموعی طور پر اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish, جبکہ 10 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے ہے۔ جبکہ آج یہ موجودہ مومینٹم کے ساتھ 68 روپے کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح کے قریب 66.75 کے لیول پر Strong Buy کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ جبکہ Intra-Day میں اسکی فروخت کا ٹارگٹ آج کے لئے 67.50 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button