نشاط چونیاں پاور لیمیٹڈ (NCPL) کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا جائزہ

بنیادی جائزہ

آج نشاط چونیاں پاور لیمیٹڈ (NCPL) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے والیوم لیڈرز میں تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ گذشتہ ایک سال سے سست روی کا شکار رہنے کے بعد NCPL رواں ماہ کے آغاز سے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ اسٹاک نشاط کے Diversified گروپ کا حصہ ہے جو کہ پاکستان میں پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں مصروف عمل ہے۔ نشاط چونیاں کا قیام 2007ء کے آغاز پر عمل میں آیا۔ کمپنی کا بنیادی سرمایہ 565 ملیئن روپے ہے۔ جبکہ Paidup کیپٹل 36 کروڑ 73 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے Free Float شیئرز کی تعداد 32 کروڑ سے زائد ہے جو کہ ادا شدہ سرمائے کا 87 فیصد ہے۔ گذشتہ کوارٹر کے دوران اسکا منافع 25 کروڑ روپے سے زائد رہا ہے اس طرح فی شیئر Earning بھی 6 روپے 32 پیسے رہی ہے۔ اس سے NCPL کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج NCPL میں ٹریڈنگ کا آغاز گذشتہ روز کے اختتامیے (Closing) 14 روپے 19 پیسے کی سطح سے ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 15 روپے 15 پیسے ہی رہی کیونکہ یہ اسکا آج کے لئے Upper Cap تھا۔ آج اس کا والیوم 66 لاکھ شیئرز رہا۔ آج یہ اپنی 20 اور 100DMA سے اوپر جبکہ 200DMA سے نیچے ٹریڈ کرتا رہا۔ اسکا طویل المدتی ہدف 27 روپے ہے۔ جبکہ یہ اسکی گذشتہ ایک سال کے دوران بلند ترین سطح بھی ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 15.45, 15.80 اور 16.10 ہیں۔ جبکہ اس کے سپورٹ لیولز 14.80, 14.45 اور 14.10 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish جبکہ 25 فیصد Bearish اور 20 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bullish ہے۔ آج اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 71 کی سطح پر ہے اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 14.10 کی سطح پر Strong Buy کی کال دی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button