بینک اسلامی پاکستان: بہترین شیئر والیوم کے ساتھ ہفتہ وار اختتامیہ
بینک اسلامی پاکستان نے بہترین شیئر والیوم کے ساتھ کاروباری ہفتے کا اختتام کیا ہے۔ Bullish Rally کی بڑی وجہ گذشتہ دو روز سے میوچل فنڈز کی خریداری ہے، جس سے بینکنگ اسٹاکس کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ دو روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت ٹرینڈ نظر آ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Oversold مارکیٹ میں دیگر اسٹاکس کی نسبت محفوظ سمجھے جانیوالے کمرشل بینکوں میں سرمایہ کاری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔
بینک اسلامی کا تعارف
بینک اسلامی پاکستان (BIPL) کا قیام 18 اکتوبر 2004ء کو بطور پبلک لمیٹڈ بینکنگ کمپنی عمل میں آیا۔ اسکی تشکیل شریعہ قوانین کے تحت کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ PSX میں KSE100 اور KSE30 کے علاوہ اسلامک کمپنیز انڈیکس KMI میں بھی لسٹڈ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اسے شیڈولڈ اسلامی بینک کا درجہ حاصل ہے۔ اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 11 ارب روپے رکھا گیا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسکا ادا شدہ سرمایہ 1 ارب 10 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کیلئے 33 کروڑ 32 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 30 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے BIPL کی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ 2022ء میں 4 کروڑ روپے سے زائد منافع حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
گذشتہ ماہ جاری ہونیوالے سالانہ معاشی نتائج بھی انتہائی مثبت رہے۔ جس کے بعد 24 مارچ کو ہونیوالے شیئر ہولڈرز کے غیر معمولی اجلاس میں 10 فیصد بونس فی شیئر کا اعلان کیا گیا جو کہ 2019ء کے بعد 4 سال میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ اگر اسکے اسٹاکس کا جائزہ لیں تو گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 9.17 سے 15.79 کے درمیان رہی۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج بینک اسلامی پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 10 روپے 41 پیسے سے ہوا۔ جبکہ اسکی بلند ترین سطح 10 روپے 69 پیسے رہی۔ جبکہ کم ترین 10 روپے 29 پیسے تھی۔ اس طرح ٹریڈنگ اسکوپ 49 پیسے کے درمیان رہا۔ موجودہ سطح کو BIPL اسٹاکس کی خریداری کیلئے بہترین پوائنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی ایڈوائس کر رہے ہیں۔ اسوقت یہ اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے لیکن طویل المدتی 50 اور 100 روزہ ایوریجز سے اوپر ہے۔ اسکا اپر کیپ 11 روپے 39 پیسے اور لوئر لاک 9 روپے 39 پیسے پر ہے۔ 200 روزہ Moving Average کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 12.40 پر ہے۔
موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 10.40, 10.20 اور 10.00 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 10.75, 10.95 اور 11.15 ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 50 روپے کی قدر (2018ء کی سطح) کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔