آسٹریلیئن ڈالر میں بحالی ، Chinese Monetary Policy اور امریکی ڈالر کی فروخت

AUDUSD ایشیائی سیشنز کے دوران دوبارہ 0.6400 سے اوپر آ گیا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں بحالی کی لہر نظر آ رہی ہے۔ ہفتے کے روز Chinese Monetary Policy کے بارے میں آنیوالے تخمینوں کے بعد امریکی ڈالر کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کا براہ راست ایڈوانٹیج Aussie Dollar کو ہوا ہے۔

Chinese Monetary Policy اور اسکے آسٹریلیئن ڈالر پر اثرات۔

چینی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کیا جائے گا۔ People’s Bank Of China کے مطابق 15 بنیادی پوائنٹس Interest Rate میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ معاشی بحالی اور استحکام رسد کے حوالے سے یہ انتہائی اہم اقدام ہے۔ جس سے یقینی طور پر اشیاء کی قیمتوں سے تفریط زر (Deflation) کے اثرات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

عالمی مارکیٹس بیجنگ انتظامیہ کی نئی پالیسیز پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بالخصوص آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی طلب (Demand) اسی کے ساتھ منسلک ہے۔ کیونکہ چین ان دونوں ممالک کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر اور سپلائر ہے۔ گذشتہ دنوں آنیوالی Chinese CPI Report کے منفی اعداد و شمار سے آسٹریلیئن ڈالر تمام اندازوں کو مات دیتے ہوئے کئی سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

تاہم آنیوالے یفتے میں نئی چینی پالیسیوں کے اعلان سے مثبت توقعات وابستہ ہیں۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ جہاں ایک طرف دنیا بھر میں افراط زر کساد بازاری (Recession) کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ وہیں دنیا کی دوسری بڑی معیشت یعنی چین میں اشیاء کی قیمتیں اپنی لاگت سے بھی کم سطح پر آ گئی ہیں۔ اس سے ملک اور بین الاقوامی سطح پر رسد کا عدم توازن زور پکڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

AUDUSD پر اثرانداز ہونیوالے دیگر عوامل۔

17 اگست کو ریلیز کی جانیوالی Australian Employment Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سے آسٹریلوی کرنسی اپنے امریکی اور دیگر حریفوں کے مقابلے میں شدید دباؤ کی شکار ہو کر 2021ء کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) نے اپنی Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی تھی جس کے بعد Aussie اثاثے میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہوا۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے آسٹریلیئن ڈالر آج بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Exponential Moving Averages سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 33 پر ہے جو کہ مکمل طور پر اوور سولڈ ایریا میں ہے۔ اسکا محور 0.6405 کی سطح ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر میں بحالی ، Chinese Monetary Policy اور امریکی ڈالر کی فروخت

آسٹریلوی ڈالر کا منظرنامہ بیئرش اور ٹریڈنگ چارٹ ی سمت جنوب کی طرف ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6380 , 0.6350 اور 0.6325 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6420 , 0.6450 اور 0.6480 ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button