PSX کے انرجی سیکٹر میں تیزی۔ حبکو سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

آج PSX کے انرجی سیکٹر میں تیزی کا رجحان ہے۔ حبکو پاور جنریشن کمپنی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے آج کے سیشن کے دوران اس کے شیئرز کی قدر میں 1 روپے 92 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سرمایہ کاری کے اعتبار سے یہ آج بھی اب تک 10 بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ حب پاور کمپنی لیمیٹڈ (HUBC) ان اسٹاکس میں سے ہے جنہوں نے گذشتہ عرصے کے دوران نہ صرف اپنا Bullish مومینٹم جاری رکھا۔ بلکہ متاثر کن شیئرز والیوم بھی حاصل کیا حب پاور کمپنی کو پاکستانی اسٹاکس میں سے طویل المدتی (Long Term Holding Stocks) اور Intra-Day میں ٹریڈ کیلئے موزوں ترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔ پاور جنریشن سیکٹر کی کمپنی 1991ء سے اسٹاک ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی سرمایہ 9 کروڑ شیئرز جبکہ موجودہ ادا شدہ سرمایہ (Paidup capital) ا ارب 29 کروڑ شیئرز سے تجاوز کر گیا جن میں سے 97 کروڑ شیئرز کی آزادانہ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اسطرح اسکا Free Float بھی 75 فیصد سے زائد ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کے اسٹاکس کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اس کی ٹریڈ 57.05 سے 80.35 کی بلند ترین سطح تک رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج HUBC کی بلند ترین سطح 67 روپے 44 پیسے اور کم ترین لیول 64 روپے رہا۔ اس سے مارکیٹ کے رجحان کے ساتھ ہی HUBC کی سمت بھی بدلتی ہوئی نظر آئی ہے اور اب تک پاور جنریشن سیکٹر کا یہ اسٹاک اپنی کم ترین سطح 64 روپے سے مسلسل اوپر کی طرف پیشرفت کر رہا ہے۔ اور 67 روپے کے نفسیاتی مارک سے اوپر آ گیا ہے۔ اس سطح پر اس میں 75 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ جس سے آج حبکو دوبارہ Bullish مومینٹم اختیار کر گیا ہے۔ مجموعی طور پر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) آج مکمل Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ آج یہ اپنی 7 اور 20 دن کی حرکاتی اوسط اوپر ہے لیکن 200DMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ حب پاور اپنی کل کی سطح سے 3 فیصد اوپر (1 روپے 92 پیسے) کے اضافے سے ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی قدر کی حدوں (Trading Limits) کا جائزہ لیں تو اسکا Upper cap آج 68 روپے 89 پیسے اور Lower Lock نیچے 59 روپے 27 پیسے کی سطح پر ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 175 روپے ہے۔ جبکہ اسکا Long Term Momentum Bullish ہے۔

موجودہ سطح پر اسکا محور (Pivot) 66 روپے 75 پیسے اور مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 67.75 اور 68.45 جبکہ تیسری حد 69 روپے کے نفسیاتی مارک سے اوپر 69 روپے 15 پیسے پر ہے۔ اگر اسکے نفسیاتی سپورٹ کے لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے نیچے اسکی پہلی سپورٹ (S1) 67 روپے 25 یے۔ جبکہ اس سے نیچے 66 روپے 80 پیسے اور 66 روپے 25 پیسے ہیں۔ مجموعی طور پر اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish, جبکہ 10 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے ہے۔ جبکہ آج یہ موجودہ مومینٹم کے ساتھ 67 روپے 50 پیسے کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح سے نیچے 66.45 کے لیول پر Strong Buy کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ جبکہ Intra-Day میں اسکی فروخت کا ٹارگٹ آج کے لئے 67.50 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button