System Limited کی Share Price میں مندی، Annual Results اور سرمایہ کاروں کی پرافٹ ٹیکنگ

Downbeat Financial data squeezed demand for leading Technology Company in Pakistan

System Limited کی Share Price میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کی بنیادی وجوہات Annual Results کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے کی جانیوالی پرافٹ ٹیکنگ اور کسی قسم کا Dividend یا Bonus Shares  جاری نہ کیا جانا ہے .

System Limited کے Annual Financial Results کی تفصیلات.

Pakistan Stock Exchange کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کمپنی کے Share Holders کا غیر معمولی اجلاس 22 مارچ  2024ء کو Lahore میں منعقد ہوا۔ جس میں گزشتہ سال کے Annual Financial Results کا اعلان کیا گیا  ۔ جس کے مطابق شیئر ہولڈرز کو کسی قسم کا Dividend یا Bonus Shares جاری نہیں کئے گئے ۔

System Limited
System Limited

سرکلر کے مطابق گزشتہ سال Pakistan کی Leading Technology Company کا سالانہ منافع 8.7 بلین روپے رہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 31 فیصد زائد ہے . تاہم معاشی ماہرین 10 ارب روپے کی پیشگوئی کر رہے تھے.

System Limited
System Limited Press Release

اجلاس کے آخر میں جاری کئے گئے اعلامئے میں کمپنی نے  Books Closing کی تاریخ 28 مارچ  مقرر کی ہے۔ یعنی اس تاریخ تک شیئرز ہولڈ کرنیوالے تمام افراد اپنی پوزیشنز فروخت کر سکیں گے.

کمپنی کی کامیابیوں کا جائزہ.

PSX  کے Technology and Communication Sector کی اس کمپنی کیلئے مجموعی طور پر گذشتہ ایک سال بہت سی کامیابیاں لے کر ختم ہوا۔ جس کا تسلسل اب بھی جاری ہے۔

اس عرصے میں System نے بہت سے اہم سنگ میل عبور کئے۔ جن میں شہرہ آفاق عالمی جریدے Forbes کی طرف سے ادارے کو دنیا کی بہترین Technology Companies  میں سے ایک قرار دیا جانا ہے.

مسلسل چوتھے سال Forbes Asia Billion Accalade ایوارڈ کا حصول اور  2022ء کے دوران کمپنی کا  عالمی سطح پر  ایک بلیئن ڈالرز کا ریونیو ان میں شامل ہیں علاوہ ازیں Microsoft کی طرف سے System Limited کو Prestigious Microsoft Business Application کا ایوارڈ ملنا بھی اسکی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے.  جس کے بعد System ملک کی وہ واحد کمپنی بن گئی ہے جو کہ مائکروسوفٹ کی Innovative Solutions کے لئے پارٹنر ہے۔

System Limited کا تعارف

اس کمپنی کا شمار Pakistan کی بہترین Technology companies  میں ہوتا ہے۔ اس کا قیام کمپنیز ایکٹ 2017ء کے تحت بطور Public Limited Company عمل میں لایا گیا۔ اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 13 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد رکھا گیا تھا۔ جبکہ Pakistani Capital Market میں اسکا ادا شدہ سرمایہ  29 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار شیئرز ہے۔ جن میں سے Free Float کے لئے 18 کروڑ 86 لاکھ شیئرز ددستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 65 فیصد بنتا ہے۔

گذشتہ تین سالوں میں کمپنی کے شیئرز کی قدر 65 روپے سے بڑھ کر 799 روپے تک پہنچی جبکہ حالیہ عرصے کے دوران مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود اسوقت بھی یہ 400 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ حکومت پاکستان کی طرف سے ادارے کے Innovative Business کے دائرہ کار کو مسلسل وسعت دیا جانا ہے۔کمپنی کا بنیادی بزنس آئی۔ٹی اور Business Automation ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 1 ہزار روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے

مارکیٹ کی صورتحال.

معاشی نتائج جاری کئے جانے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی . جس کے نتیجے میں اسکی قدر 4 روپے 5 پیسے کمی سے 391 روپے 89 پیسے پر آ گئی . اسکی بلند ترین سطح 397 روپے رہی.

System Limited کی Share Price میں مندی، Annual Results اور سرمایہ کاروں کی پرافٹ ٹیکنگ
Source PSX official Website

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button