BTC کی قدر میں اضافہ، Ripple میں کمی

آج کرپٹو مارکیٹ میں مجموعی طور تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ لیکن یہ تیزی ایک محدود رینج میں نظر آ رہی ہے۔ رواں ماہ کے دوران FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد سے سرمایہ کار Liquidity کے مسائل سے دوچار ہیں۔ جبکہ FTX کے بعد Genisis اور Block Fi سمیت مختلف کرپٹو پلیٹ فارمز کے دیوالیہ ہونے اور صارفین کے اثاثوں کے منجمند کئے جانے کے بعد کرپٹو مارکیٹ سے سرمائے کا انخلاء جاری ہے۔ اس کے باوجود آج بٹ کوائن (BTC) 44 ڈالرز اضافے کے ساتھ 16656 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ بٹ کوائن آپریٹر Greyscale کے ممکنہ طور پر دیوالیہ قرار دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر بٹ کوائن بھی محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق کرپٹو آپریٹر مختلف کرپٹو سرمایہ کاروں اور نیٹ ورکس سے ڈیفالٹ سے بچنے کے لئے قرض اور فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری طرف ایتھیریم (ETH) آج 17 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 12 سو ڈالر فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے

آگے بڑھتے ہوئے نظر ڈالتے ہیں FTX گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار Binance پر جو کہ ابھی بھی کرپٹو فنڈز کے حوالے سے مسلسل خبروں کا حصہ ہے۔ گذشتہ دو روز سے Greyscale کے ممکنہ دیوالیہ ہونیکی اطلاعات کے بعد بٹ کوائن آپریٹر نے Binance سے فنڈز حاصل کرنیکی کوششیں کیں لیکن FTX ڈیل کی طرح بائنانس نے نہ صرف Greyscale کی مدد سے انکار کر دیا بلکہ اس کی مالی پوزیشن کو بھی مشکوک قرار دے دیا
جس کے بعد کرپٹو صارفین دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کے مستقبل کے حوالے سے بھی کئی خدشات سر اٹھا رہے ہیں۔ آج بائنانس بھی محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے لیکن دو ہفتوں کے بعد یہ آج دوبارہ 3 سو کی سطح پر آ گیا ہے۔ Ripple البتہ 0.28 فیصد کی کمی کے ساتھ 0.3806 پر آ گیا ہے۔ Solana بھی 2 ڈالرز کمی کے ساتھ 14.0953 پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔ دوسری طرف لائٹ کوائن (LTC) آج 3 ڈالر کمی کے بعد 76 ڈالر فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر ریا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ LTC کی قدر میں گذشتہ دو روز کے دوران 22 ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ اس کی مجموعی قدر کا 45 فیصد بنتا یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button