Treet Batteries Limited: ہفتے کا بہترین شیئر ویلیو کے ساتھ آغاز ، Storage Batteries کی قیمتوں میں اضافہ

overall demand for personal care items also rise during last one week

Treet Batteries Limited نے کاروباری ہفتے  کا آغاز  بہترین شیئر والیوم کے ساتھ کیا۔ اسکی بنیادی وجوہات مارکیٹ کا مجموعی مثبت رجحان اور Storage Batteries کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ جس کے بعد اس شعبے سے تعلق رکھنے والی تمام کمپنیز کی Stock Value میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ Personal Care Items  کی قیمتوں میں اضافے سے Treet Group کے تمام اسٹاکس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

آج دن کے آغاز سے ہی اس میں بہترین ٹریڈ نظر  آئی ۔ TREET کی قدر میں 2 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے ۔ یہ PSX کے فوڈز اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر کا انتہائی متحرک اسٹاک ہے۔ جسے انٹرا-ڈے اور ہولڈنگ، دونوں کے لئے ہی موزوں خیال کیا جاتا ہے۔

 

Treet Batteries Limited کا تعارف.

 

Treet Corporation Limited کا قیام 22 جنوری 1977ء کو بطور پبلک لیمیٹڈ کمپنی عمل میں آیا۔ اسکی بنیادی سرگرمیوں میں ریزرز اور دیگر پرسنل کیئر آئٹمز کی صنعتکاری اور فروخت شامل ہے۔ گذشتہ 46 سالوں کے دوران یہ اپنے کاروبار کو کئی اطراف میں Diversify کر چکا ہے۔ اسوقت ٹریٹ کی ذیلی کمپنیوں میں ٹریٹ پاور لیمیٹڈ (TPL), Treet Batteries Limited، ریناکون فارماسیوٹیکل لیمیٹڈ اور ٹریٹ ہیومن ریسورس لیمیٹڈ قابل ذکر ہیں۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 34 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم PSX میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 17 کروڑ 87 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے Free Float کیلئے 8 کروڑ 4 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 45 فیصد بنتے ہیں۔Treet ملک کے بڑے Exporters  میں سے ایک ہے جسکے تیار کردہ ریزرز اور صابن Middle East، European Union اور United States سمیت دنیا کے 45 ممالک کو برآمد کئے جاتے ہیں جبکہ اسکے پیداواری یونٹس حیدر آباد اور لاہور میں واقع ہیں۔

تکنیکی تجزیہ.

آج ٹریٹ کی ذیلی شاخ  Treet Batteries Limited میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 33.33 روپے سے ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح بھی یہی تھی  اور کم ترین لیول 31.86 رہی۔ قدر کی حدوں کا جائزہ لیں تو اپر کیپ (Upper Cap) 33 روپے 33 پیسے اور لوئر لاک (Lower Lock) 28 روپے 68 پیسے ہے۔ اسکی قیمت دن کے اختتام ہر ہی اپر کیپ کر گئی.

 

Treet Batteries Limited: ہفتے کا بہترین شیئر ویلیو کے ساتھ آغاز ، Storage Batteries کی قیمتوں میں اضافہ
Treet Batteries Limited

TBLآج اپنی 20 روزہ Moving Average سے اوپر آ گیا ہے۔ جبکہ یہ پہلے ہی اپنی 50 اور 100 روزہ اوسط کر چکا ہے ۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز 60 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways ظاہر ہر رہے ہیں

اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ سپورٹ لیولز 33.20, 32.85 اور 32.60 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 33.80 ،33.35 اور 34.30 ہیں۔ طویل المدتی ہدف 60 روپے کی قدر کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button