UAE نے پاکستانی گوشت پر پابندی عائد کر دی , TOMCL کی اسٹاک ویلیو میں کمی.

خلیجی ملک نے ایک کینٹینر میں فنگس کی موجودگی پر درآمدات روک دیں۔

UAE نے پاکستانی گوشت پر پابندی عائد کر دی۔ جس کے بعد TOMCL کی اسٹاک ویلیو میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

UAE نے پاکستانی گوشت پر پابندی کیوں عائد کی۔؟

متحدہ عرب امارات کی وزارت تجارت نے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق سمندری راستے سے پاکستان تازہ اور فروزن میٹ پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ چکن چلڈ میٹ کی درآمدات بھی روک دی گئی ہیں۔ پابندی کا اطلاق 10 اکتوبر سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان برادر خلیجی ملک کو ماہانہ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مالیت کا چکن برآمد کرتا ہے جبکہ مٹن اور بیف کا مجموعی حجم 10 کروڑ ڈالرز ماہانہ ہے۔ سال 2022-23 کے دوران ان برآمدات کا والیوم 1 ارب ڈالرز سے زائد رہا۔

اماراتی وزارت تجارت کے مطابق طویل عرصے سے پاکستان فریش اور فروزن میٹ میں فنگس کی بھاری مقدار دیکھی جا رہی تھی۔ نوٹئفکیشن جاری کرنے سے پہلے جدید لیبارٹریز کی رپورٹس اور وزارت صحت سے مشاورت کی گئی تھی۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بذریعہ ہوائی جہاز برادر ملک سے گوشت کی درآمد پر کوئی ہابندی نہیں ہے اور وہ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

پریس ریلیز پبلش کئے جانے کے بعد دا آرگینگ میٹ کمپنی لیمیٹڈ (TOMCL) کی اسٹاک ویلیو میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ اسوقت یہ 89 پیسے کمی کے ساتھ 20 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اختتامی سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے شدید فروخت دیکھنے میں آئی۔ TOMCL پاکستانی گوشت کے ایکسپورٹرز میں سرفہرست ہے۔ اسکی ٹارگٹ مارکیٹ میں خلیجی ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

UAE نے پاکستانی گوشت پر پابندی عائد کر دی , TOMCL کی اسٹاک ویلیو میں کمی.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button