PSX میں کاروباری دن کا تیزی پر اختتام ، پاکستان روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات

KSE100  انڈیکس 107 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45910 پر آ گیا.

PSX میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے . پاکستان روپے کی قدر میں بہتری سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ اور ٹریڈرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے .

پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری سے PSX پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔؟

آج بھی مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران  پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDPKR) 294.50 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 296 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ کرنسی مستحکم ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ماہرین آنیوالے دنوں میں معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) میں مزید استحکام کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں۔

کیا اس حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے. ؟

7  ستمبر کو میٹس گلوبل کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا  کہ اگر حکومت گولڈ کی بلیک مارکیٹ  کے خلاف بھی اسی قسم کےایکشنز  لیتی  ہے تو صورتحال میں  مزید بہتری آنے کے امکانات ہیں  کیونکہ حالیہ اقدامات کے بعد اگر مافیا  ڈالر نہ خرید سکا تو  وہ گولڈ کی اسمگلنگ میں  سرمایہ کاری کر سکتا ہے ، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اس حوالے سے بھی پلاننگ کی ضرورت ہے تا کہ معیشت کو زک پہچانے والے تمام راستے بند ہو جائیں.

اس تحقیقاتی رپورٹ کے بعد حکومت اور عسکری اداروں نے گولڈ کے سمگلرز کی فہرستیں تیّار کرنے کے بعد بھرپور کریک ڈاون شروع کر دیا ہے . جس سے پچھلے دو دنوں میں صرافہ بازار کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے . 

فوریکس ایسوسی ایشن  کے صدر ملک بوستان نے عالمی میڈیا کو  بتایا ہے کہ  کریک ڈاؤن کے بعد غیر قانونی کرنسی ایکسچینجز اور سمگلرز   انڈر گراؤنڈ ہو گئے ہیں، جس سے  انٹربنک اور اوپن مارکیٹ  ریٹ میں استحکام دیکھا جا رہا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں یہی امریکی ڈالر 260 روپے تک آ سکتا ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

آج KSE100  انڈیکس 107 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45910 پر آ گیا. 45830 پر کھلنے کے بعد اسکی بلند ترین سطح 46036 رہی . اختتامی سیشن کے دوران 46 ہزار کی نفسیاتی سطح برقرار نہ رکھتے ہوے یہ نیچے آ گیا .

PSX میں کاروباری دن کا تیزی پر اختتام ، پاکستان روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات

دوسری طرف KSE30 بھی 26 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 16138 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 16127 سے 16205 کے درمیان رہی . 

آج کپٹیل مارکیٹ میں ١١ کروڑ 62 لاکھ شیئرز کا لیں دیں ہوا . جن کی مجموئی مالیت 4 ارب 62 کروڑ روپے بنتی ہے . شیئرز بازار میں 321 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا . جن میں سے 160 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، 134 میں مندی جبکہ 27 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوا .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button