UBL بورڈ نے Silk Bank کے ساتھ انضمام کی منظوری دیدی

Leading Pakistani Commercial Bank announced the development in PSX

UBL کے ایگزیکٹو بورڈ  Silk Bank کو اپنے اندر ضم کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے Banking Sector میں ایک اہم پیش رفت ہے. جو بڑے Commercial Banks کے درمیان انضمام کا حصہ ہے۔

UBL کے Board of Directors  نے 2 دسمبر 2024 کو منعقدہ اپنے 252 ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔ اس اجلاس میں Banking Companies Ordinance 1962 کے Section 48 کے تحت Share Swap کے ذریعے انضمام کی منظوری دی گئی۔

انضمام کی تفصیلات

UBL کی طرف سے Pakistan Stock Exchange میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق:

  • Merger Agreement، Scheme of Amalgamation اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی منظوری دی جا چکی ہے۔
  • Silk Bank کے 325 حصص کے بدلے UBL کا ایک نیا Ordinary Share جاری کیا جائے گا. جہاں ہر شیئر کی Face Value 10 روپے ہوگی۔
  • انضمام کے بعد UBL کے کل 2 کروڑ 79 لاکھ 44 ہزار 188 نئے Ordinary Shares جاری کیے جائیں گے۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) نے اعلان کیا ہے. کہ Silk Bank کے ساتھ انضمام کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے 30 دسمبر 2024 کو ایک Extraordinary General Meeting (EOGM) منعقد کی جائے گی۔ اس اجلاس کا مقصد Shareholders کی رائے لینا اور ان کی منظوری حاصل کرنا ہے. جو اس انضمام کو قانونی اور انتظامی طور پر آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔

UBL notification in PSX
UBL notification in PSX

EOGM کی اہمیت

EOGM ایک خاص قسم کا اجلاس ہوتا ہے جس میں کسی اہم کاروباری فیصلے پر Shareholders کی رائے طلب کی جاتی ہے۔ اس معاملے میں:

  • Silk Bank کے ساتھ انضمام کے منصوبے کو پیش کیا جائے گا۔
  • Merger Scheme اور Share Swap Ratio پر تبادلہ خیال ہوگا، جس کے تحت Silk Bank کے 325 حصص کے بدلے UBL کا ایک نیا Ordinary Share جاری کیا جائے گا۔
  • Shareholders کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے گا کہ آیا وہ اس انضمام کی منظوری دینا چاہتے ہیں یا نہیں.

قانونی اور ریگولیٹری تقاضے

یہ انضمام مختلف Regulatory Approvals پر مشروط ہے، جن میں شامل ہیں:

  • Competition Commission of Pakistan (CCP) کی منظوری۔
  • State Bank of Pakistan (SBP) کی جانب سے Merger Scheme کی منظوری۔
  • Corporate Approvals، بشمول Shareholders کی منظوری۔

پس منظر

یاد رہے کہ پچھلے ماہ UBL نے Silk Bank کو انضمام کی پیشکش کی تھی، جس کا مقصد دونوں بینکوں کی صلاحیتوں کو یکجا کرنا تھا۔ بعد میں Silk Bank کے بورڈ نے اس پیشکش کو اصولی طور پر منظور کر لیا۔

یہ انضمام نہ صرف UBL کی Market Position کو مضبوط کرے گا بلکہ Silk Bank کے Assets اور Client Base کو بھی ایک مستحکم نظام میں ضم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس طرح پاکستان کے Banking Sector میں مزید Consolidation کا راستہ ہموار ہوگا۔

UBL کا یہ اقدام مستقبل میں Customer Experience کو بہتر بنانے اور ملک کے Economic Growth میں حصہ ڈالنے کا ایک نیا باب کھول سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button