پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ، مستونگ بم دھاکے کے بعد کنٹینرز روک لئے گئے.
تین روز کے اندر ہونے والے اس تیسرے واقعے میں 52 افراد جان بحق اور 50 شدید زخمی ہوئے ہیں
پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ معطل کر دی گئی ہے . رقبے کے اعتباز سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں تین روز کے اندر ہونے والے تیسرے بم دھماکے کے بعد سرحد پار سے آنے والے کنٹینرز روک دیے گئے ہیں .
بلوچستان میں بم دھماکے کی تفصیلات.
آج بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے میں 52 افراد جان بحق اور 50 شدید زخمی ہوئے ہیں . مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والا یہ بلاسٹ انتہائی شدید نوعیت کا تھا اور مرنے والوں میں ڈی.ایس.پی مستونگ بھی شامل ہیں.
آئی جی بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید ہونے والے ڈی.ایس.پی حملہ آور کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے . نکا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے اور دہشت گردی کی کاروایوں کا مقصد بلوچستان میں بدا منی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے واقعے میں ملوث عناصر اور پشت پناہی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کاحکم دیا ہے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سمیت عسکری حکام نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے . جان بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے .
دوسری طرف واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے . جان بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے .
خیال رہے کہ یہ گزشتہ تین روز میں ہونیوالا یہ تیسرا بم دھماکہ ہے .جس سے صوبے میں امن امان کی خراب صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے . واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ خودکش بم حملہ ہے ، حملہ آور نے اپنے آپ کو اس وقت بلاسٹ کیا جب پیغمبر اسلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے 12 ربیع الاول کا جلوس مسجد کے قریب پہنچا .
اسکے پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں.؟
واقعے کے بعد دونوں جانب سے آنے اور جانے والے کنٹینرز اور ٹرک روک دئیے گئے ہیں. اس حوالے سے بلوچستان کی صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسا سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے . مزید براں آئندہ دو سے تین روز میں یہ معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی . ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی اداروں کو شبہ ہے کہ حملہ اور کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے جو بلوچستان کے ساتھ مسلک ایرانی علاقوں سے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروایاں کر رہی ہے .
تحریک طالبان کا اظہار لاتعلقی
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث گروپ تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعے سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے . کالعدم تنظیم کے ترجمان نے جان بحق اور زحمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔