ایتھیریئم MEV Bot پر سائبر حملہ، 20 ملیئن کرپٹو اثاثے چرا لئے گئے۔

ایتھیریئم MEV Bot پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ جس کے دوران ابتدائی تخمینے کے مطابق 20 ملیئن مالیت کے کرپٹو اثاثے چرا لئے گئے ہیں۔ ایتھیریئم انتظامیہ کے مطابق یہ حملہ بلاک چین Validators کی طرف سے ہوا ہے۔

میکسیمل ایکسپیکٹیبل ویلیو (MEV) کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے ؟

کرپٹو نیٹ ورکس میں Maximal Expectable Value وہ قدر ہے جسے بلاکس پر انتہائی طاقتور کمپیوٹرز کی مدد سے مائننگ کے دوران جنریٹ کیا جاتا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ مائنرز کے منافع کو وسعت دینے کے لئے جو آٹومیٹڈ کمپیوٹر پروگرام استعمال کئے جاتے ہیں انہیں MEV کہا جاتا ہے۔ یہ پروگرام عام طور پر بلاک چین لیول پر کام کرتے ہیں۔ بلاکس کی ترتیب کے Sets سے انکی قدر بھی تبدیل ہوتی ہے جس کا حقیقی فائدہ مائنرز حاصل کرتے ہیں۔

ایتھیریئم MEV Bot پر حملہ کیسے ہوا۔

اٹیک ایتھیریئم کے ایک بلاک پر ہوا۔ بلاک چین آڈیٹر کا کہنا ہے کہ ایک ویلیڈیٹر ٹرانزیکشنز کی ایک سیریز کو بلاک میں داخل کرنے میں کامیاب ہو گیا جس سے فنڈز چرانے کا آغاز ہوا۔ اس ویلی ڈیٹر نے بلاک چین پر کئی نئے بلاکس ترتیب دیئے۔ اس سے پہلے کہ دفاعی نظام حرکت میں آتا خطیر رقم کے حامل فنڈز ٹرانسفر کئے جا چکے تھے۔

آڈیٹر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس حملہ اتنا ٹیکنیکی اور شدید تھا کہ اسکا براہ راست نشانہ MEV کا ایکو سسٹم بنا۔ یہ اتنی سرعت سے ہوا کہ MEV Extractors یہ سوچتے رہ گئے کہ شائد پروگرام میں وائرس داخل ہو گیا ہے۔ اس فائنڈنگ کی تصدیق ایتھیریئم فاؤنڈیشن کے سابق رکن ہڈسن جیمزسن نے بھی بذریعہ ٹویٹ کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ MEV Flatbots فنڈز جرمانے کے لئے Sandwich Attack نامی ایک ٹیکنیک استعمال کرتے ہیں۔ جن کی مدد سے دوسرے صارفین کی قدر چرائی جا سکتی ہے۔

تاہم یہ معمول کا عمل ہے۔ انہیں Blockchain پر نئے لوجیکل بلاکس تعمیر کرتے ہوئے اثاثوں کی چوری میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یہ ایک نیا آئیڈیا ہے۔ لیکن یہ اچھوتا خیال مختلف کرپٹو صارفین کی ٹریفک میں سے کوائنز ٹرانسفر کا انتہائی پیچیدہ اور مہلک طریقہ ہے۔

اس معاملے کے بارے میں بلاک چین آڈیٹر OtterSec نے بتایا کہ اس کی ذمہ داری Validator پر عائد ہوتی ہے۔ کیونکہ بلاکس کی اتنی معلومات کسی اور کے پاس ہونا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتے قبل Aztec Network کی پرائیویسی لیئر پر بھی اسی نوعیت کا حملہ کیا گیا تھا ۔ جس کے نتیجے میں بڑے کرپٹو فنڈز چرا لئے گئے تھے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button