PIA کی Share Value میں 27 روپے سے اوپر تیزی ، Holding Company کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری
Initiatives are being taken for Privatization of Pakistani National Airlines
PIA کی Share Value میں 27 روپے سے اوپر تیزی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کی بنیادی وجہ Pakistani Federal Cabinet کی طرف سے Holding Company کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری کا دیا جانا ہے . National Airlines کی Privatization کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بعد سرمایہ کار متحرک نظر آ رہے ہیں.
Holding Company کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری، Privatization کی طرف ایک اور پیشرفت.
Federal Cabinet نے آج Circulation کے ذریعے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی۔ اس اقدام کو PIA کی نجکاری کے عمل کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ اس کی Liabilities اور Assets ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کر دیے جائیں گے، جسے Securities and Exchange Commission of Pakistan میں رجسٹر کیا جائے گا۔ اس Board میں 7 آزاد ڈائریکٹرز اور چار Government Officials شامل ہوں گے.
زیادہ تر آزاد ڈائریکٹرز Commercial Banks کے سربراہ ہیں، جن میں Alfalah Bank کے Chief Executive عاطف اسلم باجوہ اور United Bank Limited کے شہزاد ڈاڈا شامل ہیں۔
بورڈ میں شامل Government Aviation Officials کے علاوہ Finance، Privatization اور Planning Comision کے سیکریٹریز ہوں گے.
PIA کی Privatization کیوں کی جا رہی ہے .
Pakistan International Airlines گذشتہ ایک عشرے سے شدید مالیاتی خسارے کی شکار ہے۔ 1970ء کی دہائی میں دنیا کی بہترین ایئرلائن ہونے کا اعزاز کئی برسوں تک اپنے پاس رکھنے والی جنوبی ایشیائی ملک کی یہ فضائی میزبان سروس سفارشی بھرتیوں اور کرپشن کی نذر ایسے ہوئی کہ حالیہ عرصے میں اپنا معیار کھو بیٹھی اور اس پر تین بار Europe کیلئے آپریشنز پر پابندی عائد کی گئی۔
Government of Pakistan کی طرف سے گزشتہ ماہ جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق اسوقت قومی ایئرلائن 627 ارب روپے کی مقروض ہے۔ خیال رہے کہ اس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 177 ارب روپے کے قریب ہے۔ اس طرح ہر سال Finance Division کو ریلوے اور اسٹیل مل کی طرح اربوں ڈالرز تنخواہوں کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔
IMF کے ساتھ Staff Level Agreement کی شرائط میں سے ایک شق یہ بھی ہے کہ کئی سالوں سے مسلسل خسارے کے شکار حکومتی اداروں کو Privatize کر دیا جائے گا۔ عالمی ادارے نے جن کمپنیوں کی نشاندہی کی تھی ان میں Steel Mills کے بعد دوسرا نمبر PIA کا تھا۔ قومی ادارہ گذشتہ سال بھی 5 سو ارب روپے خسارے میں رہا۔ 2008ء کے بعد جمہوری ادوار میں سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے اسٹیل ملز کی طرح PIA میں ہزاروں نان ٹیلنٹڈ افراد کو بھرتی کیا گیا۔ جن سے تنخواہوں کے حجم میں تو اضافہ ہوا لیکن اسکا شمار دنیا کی بدترین سروسز میں کیا جانے لگا۔
مارکیٹ کی صورتحال.
PIA کی Share Price میں آج مسلسل دوسرے ہفتے بھی تیزی کا رجحان نظر آیا۔ جو کہ 1 روپے 90 پیسے اضافے سے 27 روپے 29 پیسے فی شیئر کی سطح پر آ گئی ۔ دن کے اختتام تک کمپنی میں 14 لاکھ 54 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔