US Factory order report کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی، گولڈ ، یورو اور پاؤنڈ میں مندی

امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں ماہ بھی نیے آرڈرز کی تعداد منفی رہی ہے

US Factory order report جاری کر دی گئی ہے . جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی جبکہ گولڈ ، یورو اور برطانوی پاؤنڈ میں مندی دیکھی جا رہی ہے .

US Factory order report کی تفصیلات.

امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں ماہ بھی نیے آرڈرز کی تعداد منفی رہی ہے . لیکن منفی 2.5 کی پیشگویوں کے برعکس ریڈنگ 2.1 فیصد آئیی ہے .  اگر اس کا  تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جولائی کی رپورٹ میں یہ سطح 2.3 فیصد کے ساتھ خاصی مثبت تھی.

US Factory order report

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ منفی فگرز ضیاع پذیر اشیاء کے آرڈرز میں رہے ہیں جو کہ منفی 2.5 کے ساتھ مایوس کن منظرنامہ پیش کر رہے ہیں . جبکہ سب سے مستحکم ریڈنگ غیر ضیاع پذیر اشیاء میں رہی جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 0.5 فیصد بڑھے ہیں.

صنعتی پیداواری سیکٹر مسلسل زوال پذیر .

منفی اعداد و شمار کے ساتھ یہ امریکہ کی حالیہ عرصے میں سب سے منفی رپورٹ رہی ہے . جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ شپمنٹ کے حجم میں بھی 1 فیصد سے زاید کی کمی واقع ہوئی.  اس سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت پر افراط زر کے گہرے اثرات کی نشاندہی ہو رہی ہے. اس رپورٹ کے بعد فیڈرل ریزرو کی رواں ماہ میٹنگ میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھے ہیں.

مارکیٹ کا ردعمل.

رپورٹ پرنٹ ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے. جبکہ اس کے مقابلے میں یورو ، برطانوی پاؤنڈ اور دیگر ٹریڈنگ یونٹس میں شدید مندی واقع ہوئی ہے . اسی طرح کموڈیٹیز میں بھی رسک فیکٹر بڑھا ہے . گولڈ 1930 کی سپورٹ توڑتے ہوے 1927 پر ٹریڈ کر رہا ہے .

US Factory order report کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی، گولڈ ، یورو اور پاؤنڈ میں مندی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button