PSX میں دن کے وسطی سیشن کے دوران تیزی کا رجحان

آج صبح ملے جلے رجحان اور محدود رینج میں ٹریڈ کے بعد PSX میں دن کے وسطی سیشن کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آج پاکستان کی Finance Division کی طرف سے جاری کردہ وضاحت میں ملک میں معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ فائنانس ڈویژن کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے یورو بانڈز کی ادائیگی وقت سے پہلے کر دی ہے اسکے علاوہ دیگر سکوک بانڈز کی میچورٹی سے قبل CDS (کریڈٹ ڈیبٹ سویپ) کے انشورنس پریمیئم بھی ادا کر دی گئی ہے۔

جاری کئے گئے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب صرف معمول کے درآمدی بلز (Import Bills) کی ادائیگیاں ہی ہونی ہیں اور اس سے ہٹ کر کوئی بھی ادائیگی واجب الادا نہیں ہے۔ اس لئے معاشی ایمرجنس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ فائنانس ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی خبروں کی بھی تردید کی گئی ہے۔

فائنانس ڈویژن کی طرف سے اس وضاحت کے بعد KSE100 میں زبردست تیزی کی لہر دیکھنے میں آئی ہے۔ انڈیکس 300 پوائنٹس کے اضافے سے 41700 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور کرتے ہوئے 41840 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 97 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15462 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button