آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس

آج پاکستانی اسٹاکس میں سب سے نمایاں والیوم کراچی الیکٹرک (KEL ) ہے جس کے 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جبکہ اسکے شیئرز کی قدر 13 پیسے اضافے کے ساتھ 3 روپے 4 پیسے فی شیئر کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (GTECH ) اب تک کی ٹریڈ میں 1 کروڑ 36 لاکھ کا والیوم سمیٹ چکی ہے۔ لیکن اسکی فی شیئر قدر محض 3 پیسے اضافے کے ساتھ 10 روپے 11 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ) میں بھی 1 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کا بزنس ہو چکا ہے۔ اسکے شیئرز کی قدر 20 پیسے اضافے کے ساتھ 6 روپے 60 پیسے پر آ گئی ہے۔

ان کے علاوہ غنی گلوبل ہولڈنگز لیمیٹڈ (GGL ),ایزگارڈ نائن لیمیٹڈ (ANL ), پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ (PRL ), ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ), جی۔تھری ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ کلاس بی (GTECHBR ), میپل لیف سیمنٹ (MLCF ) اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل (PIBTL ) بھی آج اپنے والیوم اور قدر میں تیزی کے لحاظ سے سرمایہ کاروں کی توجہ کے مرکز ہیں۔

اگر سیکٹر پرفارمنس کا جائزہ لیں تو آج سب سے زیادہ سرمایہ کاری سیمنٹ اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹرز میں ہو رہی ہے۔ اگر شیئرز کی قدر میں اضافے کے اعتبار سے دیکھیں تو سب سے زیادہ اضافہ سیمنز پاکستان انجنئرنگ لیمیٹڈ ( SIEM ) میں دکھائی دے رہی ہے جو کہ 56 روپے اضافے کے ساتھ 805 روپے 84 پیسے فی شیئرز کی سطح پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button