ٹرینڈنگ

روس کو گیس کی ادائیگی کے طریقہ کار پر یورپی یونین اختلافات کا شکار

نیوز رپورٹ: روس کو گیس کی ادائیگی Pay for gas کے طریقہ کار پر یورپی یونین اختلافات کا شکار۔۔۔۔ صوفیہ( رائٹرز رپورٹ)۔ کل سے روس کی طرف سے گیس کی بندش اور یورپی یونین کو "قابل قبول” اور "ناقابل قبول” دو زونز میں تقسیم کرنے کے بعد بحران سے نکلنے کے طریقہ کار پر یورپی یونین اختلافات کا شکار ہے۔ روس کی طرف سے پولینڈ اور بلغاریہ کو باقی یونین سے الگ کر کے گیس کی سپلائی کے لئے ناقابل قبول زون میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد یورپی یونین رقم کی ادائیگی کے طریقہ کار پر منقسم ہے۔ روسی کمپنی گیس پروم کی طرف سے دی گئی تجاویز کے مطابق یورپ کی تمام کمپنیاں Pay for gas گیس پروم بینک میں روبل اکاونٹ کھلوا کر یورو کو اس اکاونٹ میں ٹرانسفر کر سکتی ہیں جنہیں کمپنی کا بینک روبل میں تبدیل کر لے گا لیکن اگر روبل کی قدر میں تبدیلی ہوئی تو اتنے ہی یورو زیادہ دینے پڑیں گے۔

ان تجاویز پر یورپ یورو کو روبل کے بدلے بینک کے حوالے کرنے سے ہچکچا رہا ہے کیونکہ ان تجاویز کے مطابق روس کسی بھی وقت یورو کے بدلے میں روبل کی قدر میں کمی بیشی کر سکتا ہے اور گیس کی فراہمی کو سیاسی بلیک میلنگ کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔ پولینڈ اور بلغاریہ اس اقدام کو اپنے ملکوں پر براہ راست حملہ قرار دے کر پہلے اس کے تصفیہ کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن دیگر یورپی ممالک معاملے کو روسی شرائط پر ماننے کے حق میں ہیں تا کہ یورپیئن معیشت کو انرجی سپلائی جاری رہے۔ اس کے علاوہ گیس پروم بینک کے خود یورو کو روبل میں بدلنے کی تجویز پر یورپی ممالک فیصلہ کرنے کے لیے پریشان ہیں ۔ کیونکہ ان کے مطابق وہ دراصل روس کو روبل کی بجائے یورو ادا کر رہے ہوں گے وہ بھی روس کی اپنی من چاہی قیمت پر ( تحقیق و تحریر . فائنانشل اینالسٹ)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button