TPLP میں مسلسل پانچویں روز تیزی کا رجحان

TPLP میں مسلسل ہانچویں دن تیزی کا رجحان ہے۔ جس کی وجہ کراچی میں ڈویلپمنٹ ہروجیکٹس کیلئے کمپنی کو ملنے والے ٹھیکے ہیں۔ جن میں مرکزی شایرایوں ہر بننے والے پل بھی شامل ہیں۔ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) کی انتہائی متحرک کمپنیز میں شامل ہے اور اس کا شمار سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والے اسٹاکس میں ہوتا ہے۔ رواں سال کے دوران پراپرٹی سیکٹر کی اس کمپنی کے KSE100 میں شیئرز کی قدر میں 70 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز نے اس عرصے میں دوران 66 روپے سے نیچے 13 روپے 90 پیسے تک کا سفر کیا ہے۔ یہ ٹی۔پی۔ایل گروپ کا حصہ ہے اور اس کے بنیادی خدوخال (Fundamentals ) انتہائی مضبوط ہیں۔

ان دنوں انڈیکس کے رجحان کے ساتھ ہی اس میں بھی اتار چڑھاؤ نظر آ رہا ہے۔ TPLP انٹرا ڈے کا انتہائی مقبول اسٹاک ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران یہ ایک محدود رینج میں بھی انتہائی سرگرم ہے۔ آج TPLP کی Share Value میں 2.93 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 15.00 کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 15.09 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز میں ٹریڈنگ کا آغاز 14 روپے 53 پیسے سے ہوا۔ اسکا Upper Cap بھی 15 روپے 76 پیسے اور Lower Lock آج 13 روپے 56 پیسے پر ہے۔ اسکی کم ترین سطح 14 روپے 53 پیسے اور بلند ترین لیول 15 روپے 44 پیسے رہی۔ جبکہ پہلے سیشن کے کے اختتام پر یہ اسٹاک کل کی سطح سے 2.93 فیصد اضافے کے ساتھ 15 روپے 9 پیسے پر آ گیا۔

اسکا محور (Pivot ) 15 روپے 5 پیسے پر ہے۔ جو کہ اسکی پہلی نفسیاتی سپورٹ (S1 ) بھی ہے۔ یہ اسکی انتہائی مضبوط سپورٹ ہے جو کہ پراپرٹی سیکٹر کے اس اسٹاک کی 200SMA بھی ہے۔ اس لئے اسکی Buying Call بھی 15.05 روپے کی سطح پر ہے جبکہ دوسری Buying Call آج 14 روپے 80 پیسے پر ہے جبکہ انٹرا ڈے کی فروخت کی کال (Sell Call ) 18 روپے سے اوپر ہے تاہم اسے انٹرا ڈے ٹریڈ میں 15.40 روپے پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔ اب تک اس کی 20 گھنٹوں کی اوسط 20SMA پر سب سے زیادہ خریداری 14.50 سے 14.90 کے درمیان ہوئی۔ آج اس کا والیوم 77 لاکھ 82 ہزار شیئرز ہے۔

موجودہ سطح سے نیچے اس کے سپورٹ لیولز مندرجہ ذیل ہیں پہلی سپورٹ (S1 ) 15.05، دوسری سپورٹ (S2 ) 14.75 کی سطح پر جبکہ آج کی تیسری سپورٹ (S3 ) 14.45 روپے پر ہے۔ دوسری طرف اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 15 روپے 30 پیسے دوسری مزاحمتی حد (R2) 15 روپے 60 پیسے اور تیسری 15.90 کی سطح پر ہے۔

TPLP کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ مارکیٹ کے منفی اور مثبت ٹریگرز کے ساتھ ہی سائیڈ لائن سرمایہ کار اپنے رجحانات بدل رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) Bullish ہے۔ 15.00 کی سطح سے اوپر اختتامیے کی صورت میں آئندہ ہفتے کے دوران اسکی اسٹاک ویلیو 18 سے 20 کے درمیان آ سکتی ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 58 پر ہے جو کہ تیزی کی ریلی جاری رہنے کی علامت ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button