TRG Pakistan: تیزی کا مومینٹم بحال، آئی-ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ
TRG Pakistan نے انٹرا ڈے کے دوران تیزی کا مومینٹم بحال کر لیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ آئی-ٹی ایکسپورٹس کے حجم میں ہونیوالا سالانہ اضافہ ہے ۔ Affinity کا امریکی کمپنیوں کے ساتھ ہونیوالا اشتراک بھی سرمایہ کاروں کواس کی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے۔ جو کہ ٹی۔آر۔جی کی بین الاقوامی شاخ ہے
TRG Pakistan مسلسل ترقی کرتے ہونے
سوموار کو پاکستان کے محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کی جانیوالی ٹریڈ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی ٹیکنالوجی سروسز کی برآمدات (Exports) 8 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں۔ جو کہ مجموعی ملکی برآمدات کا 35 فیصد حصہ ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان کی تاریخ کورونا کی عالمی وباء کے بعد سے اپنے معیار اور جدت کی وجہ سے مسلسل پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کر رہی ہیں۔
شدید معاشی مسائل کے باوجود پاکستان کی I.T ایکسپورٹس کا اس سطح تک پہنچنا ایک بہت بڑی کامیابی اور قیمتی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves ) کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں۔ غیر ملکی سافٹ ویئرز اور ایپس ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹس جنوری 2022ء تک 4.25 ارب ڈالرز کے قریب رہے جبکہ رواں ماہ کا تخمینہ 4 ارب ڈالرز کا ہے۔ 2018ء سے ٹی۔آر۔جی کو دنیا کے 47 ممالک کے سب سے بڑے اسٹاک انڈیکس MSCI میں بھی شامل کیا گیا۔
TRG پاکستان کی آئی۔ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کا اہم حصّہ
TRG پاکستان کی آئی۔ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کا اہم جزو ہے۔ کمپنی کی بین الاقوامی شاخ Affinity کے امریکی مارکیٹ NASDAQ اور جاپانی انڈیکس Topix میں لسٹڈ شیئرز کی قدر میں حالیہ عرصے کے دوران زبردست اضافہ ہوا۔ جس کے بعد TRG پاکستان لیمیٹڈ بھی مسلسل تیزی کا رجحان اختیار کئے ہوئے ہے۔
نامساعد معاشی حالات اور بنیادی سپورٹ کی کمی کے باوجود پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ یہ شعبہ 2022ء کے آخری کوارٹر کے دوران بھی 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ (Foreign Exchange Reserves) حاصل کر چکا ہے۔
گذشتہ کوارٹر کے دوران PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 67 روپے فی شیئر کا اضافہ ہوا۔اسکی بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator) کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ معاشی ماہرین آنیوالے کوارٹر تک اسکی شیئر ویلیو میں 45 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 97.50 سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 97.25 رہی۔ جبکہ اوپر کی طرف یہ 4 روپے 81 پیسے اضافے سے 102 روپے 31پیسے پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ آج کے سیشن میں اسکی بلند ترین سطح یہی تھی۔ تاہم دن کے وسطی سیشن میں یہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اسوقت ٹی۔آر۔ جی گذشتہ روز کے اختتامیے سے 3 روپے اوہر 100 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 100 روپے 10 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 1 سے 2 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 30 سے 35 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔
اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز ( S1 ) 100.10 اور دوسری سپورٹ ( S2 ) 99.80 جبکہ تیسری سپورٹ ( S3 ) 99.40 ہے ۔ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) 100.70، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 101.30 (R2 ) اور تیسری (R3 ) 101.70 ہے آج TRG اپنی 200SMA سے نیچے لیکن 20 اور 100SMA سے اوپر آ گیا ہے۔
اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish، جبکہ 30 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) آج بھی Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 100 سے اوپر اور فروخت کا 102 سے اوپر ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 99 لاکھ 13 ہزار سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
کل 105 کا نفسیاتی مارک عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں 120 سے 130 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 300 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔