PSX میں ملا جلا رجحان، پاکستانی ٹریڈ رپورٹ ریلیز کر دی گئی۔
PSX میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ مئی 2023ء کی ٹریڈ رپورٹ ریلیز کئے جانے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں زیر غور مختلف تجاویز سے بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
مئی 2023ء کی ٹریڈ رپورٹ کا جائزہ
وفاقی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مسلسل نویں ماہ برآمدات (Exports) میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گذشتہ ماہ 16 فیصد کمی کے بعد سالانہ برآمدی حجم 25 ارب 36 کروڑ ڈالر پر آ گیا ہے۔ جبکہ مالی سال 2021-22 کے اسی معاشی دورانئے (Financial Period) کے دوران ملکی برآمدات 28 ارب 97 کروڑ ڈالر تھیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق گذشتہ ایک برس میں پاکستانی معیشت انتہائی دباؤ اور سنگین خطرات کی شکار رہی جس کی وجہ سے Export Volume میں مسلسل کمی واقع ہوئی۔ معاشی تجزیہ کار اور Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو حسن مقصود کا کہنا ہے کہ برآمدات میں کمی کی کئی اندرونی اور بیرونی وجوہات ہیں جن میں سے سرفہرست ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کی شدید کمی کے باعث پروسیسنگ کے لئے خام مال کی درآمد (Import) پر عائد کی جانیوالی کڑی پابندیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے دھاگہ اور اسپننگ میٹیریل کی سپلائی نہ آنے سے ہمارا ٹیکسٹائل سیکٹر تباہی کا شکار ہوا ہے۔حسن مقصود نے کہا کہ بنگلہ دیش کی طرح پاکستانی حکومت کو 40 ارب ڈالرز کا ریونیو دینے والے اس سیکٹر کی بحالی کے لئے طویل المدتی پالیسیز بنانا ہوں گی۔ BCM کے سربراہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل یونٹس کو توانائی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور نئے سرمایہ کاروں کیلئے مراعات کا اعلان کیا جائے۔
حسن مقصود کے مطابق غیر ملکی یونٹس کے علاوہ مقامی کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ شعبہ 70 لاکھ سے زائد افراد کا روزگار اس سے منسلک ہے۔ رپورٹ کا مثبت پہلو آئی۔ٹی سروسز کی ایکسپورٹس کا سالانہ حجم 8 ارب ڈالرز تک پہنچنا ہے۔
نامساعد حالات کے باوجود Information Technology کے شعبے میں پاکستانی کمپنیاں جن میں اوینسیون لیمیٹڈ (AVN), نیٹسول ٹیکنالوجیز (NETSOL) , ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG) اور سسٹمز لیمیٹڈ (SYS) شامل ہیں عالمی مارکیٹس میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ گذشتہ ماہ اوینسیون لیمیٹڈ نے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) بیسڈ آفس آٹومیشن سسٹم کی ایکسپورٹس کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔
PSX کا ردعمل
رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ KSE100 انڈیکس 98 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 41382 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 41375 سے 41620 کے درمیان ہے۔ جبکہ انڈیکس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دوسری طرف KSE30 میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔ انڈیکس 15 پوائنٹس کی تیزی سے 14679 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کی کم ترین سطح 14672 رہی ہے۔
پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں اسوقت تک 6 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جن کی مجموعی مالیت آ ارب 93 کروڑ روپے بنتی ہے۔ شیئر بازار میں اسوقت 249 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 132 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 101 میں کمی جبکہ 16 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔