ٹرینڈنگ

ٹوئٹر کا مانیٹائزیشن پالیسی متعارف کروانے کا اعلان

ٹوئٹر کا مانیٹائزیشن پالیسی Monetization Policy متعارف کروانے کا اعلان ۔۔۔ واشنگٹن : ٹوئٹر کے نئے مالک نے کہا ہے کہ بینکس کے لئے مانیٹائزیشن پالیسی جلد متعارف کروائی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلن مسک نے کہا ہے کہ بینکوں کو سالانہ چارجز بھی ادا کرنے پڑیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کمرشل اور سنٹرل بینکس کے لئے نئی ایپ اور جدید فیچرز متعارف کروائے گا۔ جبکہ فیس بک اور یو ٹیوب کی طرح مانیٹائزیشن کی پالیسی Monetization Policy بھی شروع کی جائے گی جس سے ٹویٹس کرنے والے خاص طور ہر وائرل ٹویٹس سے یو ٹیوب کی طرح آمدنی بھی حاصل کی جا سکے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ٹوئٹر میں جدت لانے کے عمل کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹوئٹر ہمیشہ دنیا کا بہترین Social media platform سوشل میڈیا پلیٹ فارم رہے۔ جلد ہی کرپٹو کرنسی کے ذریعے چارجز کی ادائیگی کا فیچر بھی ٹوئٹر کی سروس میں شامل کر دیا جائے گا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوئٹر کے ایلگورتھم کو اوپن سورس بنایا جائے گا ۔ ایلن مسک نے کہا کہ ٹوئٹر ہر سپیم ٹویٹس کو ناکارہ بنانے اور خبروں کی تصدیق کے میکانزم پر کام کیا جائے گا اور دل آزاری کا باعث بننے والے ٹویٹس کو حذف کرنا بھی انکی پالیسی کا اہم حصہ ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button