ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ، یورو اور کینیڈین ڈالر مستحکم

آج امریکی فوریکس سیشنز (U.S Forex Sessions) کے دوران امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد یہ 102 سے بھی نیچے 101.9700 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ ڈالر انڈیکس کے نیچے آنے سے امریکی ڈالر (USD) دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے اور امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے ہفتہ وار اختتام پر اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.250 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0850 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جاپانی ین آج جاپانی مرکزی بینک کے سربراہ ہاری ہیکو کروڈا کے نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کے بیان کے بعد مندی کا شکار ہوا ہے اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.890 فیصد تیزی کے ساتھ 129.5600 کی سطح پر آ گیا ہے۔

امریکی ڈالر آج زیادہ تر عالمی کرنسیز کے مقابلے میں دفاعی انداز میں ٹریڈ کرتا رہا ہے اور کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں (USD/CAD) 0.580 فیصد کی کمی کے ساتھ 1.3380 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 0.08 فیصد مثبت سمت میں پیشقدمی کرتے ہوئے 1.2400 کے نفسیاتی مارک پر بند ہوا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) 0.88 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6970 کی سطح پر مثبت ایریا میں ٹریڈ کرتے ہوئے بند ہوا ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.920 فیصد کی تیزی کے ساتھ جارحانہ انداز میں 0.9200 کی سطح پر ہفتہ وار بریک پر گیا ہے۔ ادھر دیگر کرنسیز کے خلاف بھی امریکی ڈالر مجموعی طور پر دفاعی انداز میں ہی ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا ہے۔ مثال کے طور پر سویڈش کرونا کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/SEK) 0.0269 فیصد کی کمی کے ساتھ 10.2821 پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button