U.S Core PCE Report توقعات کے مطابق

U.S PCE Report توقعات کے مطابق رہی ہے۔ U.S Bureau Of Economic Analysis کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران افراط زر (Inflation) کی سالانہ شرح 5 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل اتنی شرح کی ہی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر 2022ء کے ڈیٹا سے کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں PCE کی سالانہ شرح 5۔5 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ افراط زر میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی شرح کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق دسمبر 2022ء میں امریکی صارفین کی ذاتی آمدنی (Personal Income) میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ نومبر کے دوران 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ Real Personal Spending جو کہ عام صارفین کی قوت خرید کو ظاہر کرتا ہے، اس میں 0.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ گذشتہ رپورٹ میں اس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی۔

رپورٹ کے ریلیز ہونے کے بعد مارکیٹس میں ملا جلا رد عمل دیکھا جا رہا ہے۔ اگرچہ یہ رپورٹ توقعات کے مطابق ہے لیکن صارفین کی قوت خرید میں واضح کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جو کہ افراط زر (Inflation) کے گہرے اثرات کی نشاندہی کر رہی ہے۔ تاہم ذاتی آمدنی میں اضافہ افراط زر کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں معمولی گراوٹ واقع ہوئی ہے .رپورٹ کے ملے جلے اعداد و شمار کے باعث امریکی اسٹاکس میں بھی دن کا آغاز منفی انداز میں ہوا ہے تاہم کروڈ آئل اور گولڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button