US Dollar Index میں تیزی ، US Nonfarm Payroll میں 1 لاکھ 99 ہزار ملازمتوں کا اضافہ.

Above expectations report surged US Bonds Yields, Commodities and Stocks suffers

US Dollar Index میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . US Nonfarm Payroll میں 1 لاکھ 99 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ظاہر ہونے کے بعد Bonds Yields میں بھی تیزی آئی ہے . جبکہ Gold اور Silver سمیت Commodities اور Stocks میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے .

US Nonfarm Payroll Report کی تفصیلات۔

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ US Labor Market میں 1 لاکھ 99 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 80 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ October کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 1 لاکھ 80 ہزار ہی رہی تھی ۔ تاہم بعد ازاں نظر ثانی شدہ ڈیٹا جاری نہیں کئے گئے.

US Dollar Index میں تیزی ، US Nonfarm Payroll میں 1 لاکھ 99 ہزار ملازمتوں کا اضافہ.
US Nonfarm Payroll Report

Unemployment Rate میں کمی اور Average Hourly Earnings میں اضافہ۔

رہورٹ کی Headline  توقعات سے مثبت رہی اور  Unemployment Rate کم ہو کر 3.7 فیصد پر آ گیا ہے۔ جس کا تخمینہ 3.9 فیصد تھا۔ بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ بیروزگاری کی شرح 3.9 فیصد تھی۔ Average Hourly Earnings میں اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے .

گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔

ڈیٹا کے مطابق ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 7 لاکھ 47 ہزار کانٹریکٹس جاری ہوئے جبکہ گزشتہ ماہ 3 لاکھ 43 ہزار افراد کو گھریلو ملازمتوں سے نکالا گیا تھا ۔ اسی طرح Manufacturing Sector میں 28 ہزار ملازمین بھرتی کئے گئے ۔ خیال رہے کہ ان میں 30 ہزار اضافے کی توقع تھی

رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے مثبت اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔  جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد خاصی حوصلہ افزاء رہی ہے۔  گھریلو ملازمین کی تعداد میں سابقہ رپورٹ میں  کمی کے بعد رواں ماہ اضافہ ہوا ۔ جو معیشت اور معیار زندگی پر Inflation کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔

US Dollar Index کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد US Dollar Index میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔ ملازمتوں میں اضافے سے Inflation کے دباؤ میں کمی ظاہر ہو رہی ہے۔ اس پہلو کو  لے کر US Dollar Index کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

Gold اسوقت 19 ڈالرز کی کمی  سے 2008 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ پلاڈیئم 14ڈالر کمی سے  964 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ ادھر Platinum تین ڈالرز مستحکم ہو کر 914 ڈالرز فی اونس پر محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

US Trading Sessions کے دوران US Dollar کے خلاف Euro  ایک فیصد  مندی  کے ساتھ 1.0800 سے نیچے  ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ GBPUSD بھی  0.35 فیصد  مندی کے ساتھ 1.2500 کا دفاع ہے۔ Swiss Franc کے مقابلے میں USD اسوقت تیزی کی لہر کے ساتھ  0.8800 سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button