US Stocks میں دن کا مندی پر اختتام ، ADP Employment Data کے بعد Bonds Yields میں اضافہ .

Dow Jones lost 70 points while Nasdaq 83, 10 years yields reached 4.12%

US Stocks میں دن کا اختتام  مندی کے رجحان پر ہوا, ADP Employment Data کے توقعات سے منفی اعداد و شمار ریلیز ہونے سے 10 سالہ مدت کی Bonds Yields نو پوائنٹس اضافے سے 4.12% پر آ گئے ، جس سے Global stocks میں شدید سیلنگ ریکارڈ کی گئی.

ADP Employment Data کی تفصیلات.

ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نومبر  2023 کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 3 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 30 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 1 لاکھ 13 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 95 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.٩ فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 9 فیصد سے تجاوز کر گئی .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے . مارکیٹ پلیئرز رواں ہفتے US Non-Farm payroll    کے اعداد و شمار بھی  توقع سے کم رہنے کا خدسہ ظاہر کر رہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر USD میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 9 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ  کیا جا رہا ہے .

Peoples Bank of China کی Open Market Intervention

Chinese Yuan میں حالیہ دنوں کے دوران شدید گراوٹ کے بعد گزشتہ روز Peoples Bank of China نے مقامی کرنسی سے منسلک Bonds Selling operation  کا آغاز کیا . جس سے Asian Markets میں US Dollar کی بڑے پیمانے پر فروخت ریکارڈ کی گئی . بعد ازاں مقرر کردہ اہداف حاصل نہ ہونے سے US Bonds Yields دوبارہ 4.10 فیصد سے اوپر آ گئیں 

US Stocks کی صورتحال.

رپورٹ جاری ہونے کے بعد US Dollar Index اور US Bonds Yields میں بحالی  نظر آ رہی ہے۔ موخرالذکر U.S Sessions کے دوران 9 بنیادی پوائنٹس اضافے سے 4.12 فیصد پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ان میں تیزی سے  Global Stocks پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔زیادہ تر سرمایہ کار نئی پوزیشنز لینے سے گریز کرتے ہوئے دکھائی دئیے .

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام قدرے منفی انداز میں ہوا .  انڈیکس 70 پوائنٹس کمی سے 36054 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 360024 سے 36292 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 28 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا مندی پر اختتام ، ADP Employment Data کے بعد Bonds Yields میں اضافہ .
Dow Jones Industrial Average

Nasdaq میں بھی یہی  رجحان رہا .معاشی سرگرمیاں83 پوائنٹس کمی سے  14146 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14138 رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم ا ارب 2 کروڑ  رہا.

Nasdaq
Nasdaq

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button