یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی، فرانک کی پیشقدمی

آج یورپی فاریکس سیشنز (European FX Sessions) کے دوران یورو گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے جس کی بنیادی وجہ آج جاری ہونیوالا German IFO Data ہے۔ جس کے منفی اعداد و شمار یورو سے گذشتہ ہفتے کی حاصل کردہ قدر واپس چھین رہے ہیں ۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج 0.147 فیصد کمی کے ساتھ 1.0870 کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر بھی کسی بڑے مثبت ٹریگر کے نہ ہونے سے دیگر تمام کرنسیز کے مقابلے میں ملا جلا انداز اپنائے ہوئے ہے اور سوئس فرانک کے مقابلے (USD/CHF) میں 0.087 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.9220 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک جو کہ آج Deposit Reports کے مثبت اعداد و شمار کی وجہ سے جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) آج 0.090 فیصد کمی کے ساتھ 1.0020 پر محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ سوئس فرانک اپنے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/CHF) کو بھی دفاعی انداز اختیار کرنے پر مجبور کئے ہوئے ہے۔ برطانوی کرنسی اسوقت 0.120 فیصد کمی کے ساتھ 1.1357 کی سطح پر منفی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں (GBP/USD) 0.097 فیصد کی منفی پیشرفت کے بعد 1.2320 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم یورو آج برطانوی پاؤنڈ (EUR/GBP) کے مقابلے میں 0.080 فیصد اضافے کے ساتھ 0.8830 کی سطح پر مثبت مومینٹم اپنائے ہوئے ہے جبکہ یورو کے خلاف جاپانی ین (JPY/EUR) آج 0.280 فیصد اوپر 0.7080 پر آ گیا ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) 0.620 فیصد کی تیزی کے ساتھ 1.6830 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ادھر آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 0.395 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.6820 پر آ گیا ہے۔ آج بینک آف کینیڈا (BOC) مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ جس کے انتظار میں کینیڈین ڈالر محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD) 0.10 فیصد کے اضافے سے 1.3367 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور مسلسل مثبت اور منفی زونز میں داخل ہو رہا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) آج گراوٹ کا شکار ہے اور 130 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے 129.9340 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مجموعی طور پر 0.170 فیصد کمی کا شکار ہوا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/AUD) آج منفی انداز اپنائے ہوئے ہے اور 0.0042 فیصد کی پسپائی اختیار کرنے کے بعد 1.4144 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ لیکن نیوزی لینڈ ڈالر کے دفاعی انداز اپنانے کا امریکی ڈالر (USD/NZD) بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کر رہا ہے اور 0.011 فیصد مستحکم ہو کر 1.5475 کی سطح پر پراعتماد انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button