تیل و گیس کی دریافت: OGDCL کے اسٹاکس مستحکم
بنیادی جائزہ
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سگرمیوں کے آغاز سے ہی آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر کے اسٹاکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (OGDCL) کے شیئرز کی غیر معمولی خرید و فروخت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اختتام ہفتہ پر بھی OGDCL کے اسٹاکس میں تیزی کا مومینٹم تھا تاہم آج PSX کے مجموعی مثبت رجحان کے ساتھ اس کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم دکھائی دے رہا ہے۔ یہاں اپنے قارئین کو PSX کے بہترین اسٹاکس میں شامل اس کمپنی کے بارے میں تفصیلات بتاتے چلیں۔ OGDCL کا قیام 23 اکتوبر 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت عمل میں آیا تھا یہ حکومت پاکستان کی دوسری پبلک لیمیٹڈ کمپنی ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ان کو ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے Logistic Support مہیا کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) ان مقاصد کے لئے قائم کی جانیوالی واحد کمپنی تھی۔ اپنے آغاز سے ہی OGDCL پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے Oil and Gas Exploration سیکٹر میں Listed اور مارکیٹ کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding Stocks دونوں کے لئے ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے۔ اسکا بنیادی سرمایہ 30 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 4 ارب 30 کروڑ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے 15 فیصد شیئرز دستیاب ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 64 کروڑ 51 لاکھ شیئرز ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے مالی سال کا اختتام جون میں ہوتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 69 سے لے کر 96 روپے کے درمیان رہی ہے۔ گذشتہ دو روز سے OGDCL کمپنی کی جانب سے صوبہ سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے بعد سے خبروں کے بعد سے سرمایہ کاروں کی توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے۔ تاہم گذشتہ دنوں مارکیٹ کے انتہائی منفی مومینٹم کی وجہ سے اس مثبت ٹریگر کا بھرپور فائدہ نہیں حاصل کیا جا سکا۔ OGDCL کے اسٹاکس آج اپنی 75 روپے فی شیئر کی مضبوط سپورٹ سے اوپر ٹریڈ کر رہے ہیں
ٹیکنیکی تجزیہ
آج OGDCL میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز گذشتہ ہفتے کی Closing سے 72 پیسے اوپر 73.70 کی سطح سے ہوا۔ جس کے بعد یہ 77 سے اوپر 77.05 پر آج کے اپنے بلند ترین لیول تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ اسوقت یہ 3 روپے 2 پیسے کے اضافے سے 76.0 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ موجودہ سطح پر OGDCL کے اسٹاکس میں Buying کی انتہائی مضبوط کال دی جا رہی ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ کی حدوں کا جائزہ لیں تو OGDCL کا Upper Cap موجودہ سطح سے 2 روپے اوپر 78.45 اور Lower Lock بھی 9 روپے نیچے 67.51 ہے۔ اسوقت تک اس میں 60 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اگر موجودہ سطح سے اوپر OGDCL کی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد نفسیاتی مارک 77 کے اوپر 77.25 ہے جبکہ دوسری مزاحمتی حد 78.50 اور تیسری حد 80.75 ہے۔ تاہم آخری دونوں Resistance Levels اسکے آج کے Upper Cap سے اوپر ہیں جنہیں یہ ممکنہ طور پر کل کے سیشن میں عبور کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز 75.50 , 73.75 اور 70.50 ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 120 روپے فی شیئر کی قدر ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔