Reko Diq Project کیلئے ADB کی طرف سے تھرڈ پارٹی گارنٹی کا امکان.
anticipated approval in the Board Meeting of scheduled in February 2025
Reko Diq Project، جو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے. کیلئے ADB کی جانب سے فروری 2025 تک تھرڈ پارٹی گارنٹی ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ یہ ضمانت Reko Diq Mining Company کی طرف سے فراہم کی جائے گی، جس کے Country Director نے حالیہ میٹنگ میں پروجیکٹ کی مجموعی صورتحال پر روشنی ڈالی۔
Reko Diq Project کے بارے میں ADB کی گارنٹی ، ایک اہم پیشرفت.
میٹنگ میں مختلف زیر التواء مسائل کے حل میں Project Support Team کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔ اس موقع پر جون 2025 تک پروجیکٹ کی Financial Completion کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان، بلوچستان حکومت، اور Balochistan Minerals Resources Limited کی ضمانتیں اہم سمجھی جا رہی ہیں۔
وزارت خزانہ کے نمائندے کے مطابق، تیسری پارٹی کی ضمانت کے انتظامات ADB کے ساتھ جاری ہیں. جس کی منظوری فروری 2025 میں ADB کے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ریلوے اور RDMC یعنی Reko Diq Mining Company کے درمیان ٹریک ایکسیس معاہدہ بھی مالی معاونت کے لیے ضروری ہے۔
پروگرام کے لیے پانی کی فراہمی اور زمین کے حصول کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ RDMC نے دسمبر 2023 میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو زمین کے لیز کے معاہدے کے لیے درخواست دی تھی. جو جولائی 2024 میں منظور کی گئی۔ اگرچہ معاہدے پر دستخط اس مہینے ہونے متوقع ہیں. لیکن اس کی بروقت تکمیل منصوبے کی Feasibility Study کے شیڈول کے لیے ضروری ہے.
برآمدات کی اجازت
Pakistan International Bulk Terminal کی برآمدات کے حوالے سے، RDMC نے کہا ہے. کہ Copper Concentration کی برآمد کے لیے PIBT کے رعایتی انتظامات میں ترمیم کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ یہ عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
توانائی کی ضروریات
پروجیکٹ کے پہلے مرحلے (2024-2028) کے دوران RDMC کو 180 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے (2028-2038) میں یہ ضرورت 400 میگاواٹ تک بڑھ سکتی ہے۔ بجلی کی ضروریات کا درست اندازہ دسمبر 2024 تک متوقع ہے۔
سیکیورٹی فریم ورک
منصوبے کے سیکیورٹی فریم ورک پر وزارت داخلہ اور RDMC کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جائے گی تاکہ سیکیورٹی کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔
مستقبل کی توقعات
RDMC نے منصوبے کی نظرثانی شدہ فزیبلٹی اسٹڈی دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایئرپورٹ کی منظوریوں اور تعمیراتی دھماکہ خیز مواد کے استعمال کے لیے بھی مختلف اجازتیں درکار ہوں گی۔
اجلاس کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی معیشت میں بھی ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جس کی بروقت تکمیل اور مناسب مالی معاونت یقینی بنانا ضروری ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔