ٹرینڈنگ

چین پاکستان کے جنوبی ساحلی علاقوں میں جدید ترین LNG ٹرمینل تعمیر کرے گا۔

فائنانشل اینالسٹ . ؛ چین پاکستان کے جنوبی ساحلی علاقوں میں State-of-the-art LNG terminal جدید ترین LNG ٹرمینل تعمیر کرے گا۔ چینی فورتھ کنسٹرکشن کمپنی جو کہ چائینیز کیمیکل انجینئرنگ کارپوریشن گروپ کا ایک ذیلی ادارہ ہے نے پاکستان کے ڈائیوو گیس لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے ہر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق دونوں کمپنیوں کے تعاون سے پاکستان کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 2.5 ملیئن میٹرک ٹن سالانہ ماحول دوست، صاف گیس مہیا کرے گا۔ پروجیکٹ اسٹوریج یونٹ۔ ری گیس پلانٹ اور ڈسٹری بیوشن یونٹ پر مشتمل ہو گا۔

منصوبے پر دستخط کی ورچوول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائیوو گیس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو شاہد کریم نے کہا کہ سی پیک کے تحت شروع ہونیوالے اس پروجیکٹ کو پاکستان کی جنوبی ساحلی پٹی پر مکمل کیا جائے گا جس کے حتمی مقام کا انتخاب بہت جلد کر لیا جائے گا جبکہ اس موقع پر چینی کمپنی کے جنرل مینیجر زو ہونگ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ منصوبہ رو عظیم دوست ملکوں کے تعاون سے پاکستان کی توانائی کی طلب اور رسد کے خلاء کو پورا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت گیس کی ترسیل جدید ترین ورچوول پائپ لائن کے ذریعے کی جائے گی اور یہ ٹرمینل ماحول دوست اور محفوظ ہو گا کیونکہ اس سے کاربن اور دیگر خطرناک گیسز کا اخراج نہ ہوے کے برابر ہو گا اور منصوبے کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے محفوظ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ سے پاکستانی صنعتوں کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ اس منصوبے کے تحت 4 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس سے تیز رفتاری سے کم قیمت صاف ستھری گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ State-of-the-art LNG terminal

انہوں نے اسے اکیسویں صدی کا ایک شاہکار منصوبہ قرار دیا۔ وانگ زو نے کہا چائینیز کیمیکل انجنیرنگ کا کراچی میں ریجنل آفس اور کمپنی کی شاخ کھولی جا رہی ہے۔ جبکہ ڈائیوو گیس کے چیف ایگزیکٹو شاہد کرم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت شروع کئے جانے والے اس منصوبے سے پاکستانی معیشت کے لئے انرجی کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بلاشبہ پہلے سے مضبوط پاک چین دوستی میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گا جس سے انرجی کی ضروریات کے علاوہ ملازمتوں کے بےشمار مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر فوری طور ہر 10 ہزار میٹرک ٹن مائع گیس روزانہ پیدا کی جائے گی جبکہ اس منصوبے کی اصل کیپیسٹی 20 ہزار میٹرک ٹن روزانہ ہو گی۔ توانائی کے بحران کی شکار عالمی معیشت کے پیش نظر بلاشبہ یہ منصوبہ پاکستان کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے جو کہ اس حقیقت کا اعادہ کرتا ہے کہ ہر ہر ضرورت اور بحران کے وقت عظیم دوست ملک چین ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور پاک چین دوستی ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button