Family Pension کیلئے 10 سال کی مدت کا نوٹیفکیشن جاری.
The Division issued an office memorandum which stated on the recommendations of Pay and Pension Commission
Finance Division نےآج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے. جس میں شریک حیات کی وفات یا نااہلی کی صورت میں باقی ماندہ اہل خاندان کو دی جانے والی Family Pension کی مدت میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے احکامات کے تحت اس کی مدت کو زیادہ سے زیادہ 10 سال تک محدود کر دیا گیا ہے۔
Finance Division کا نیا نوٹیفکیشن: Family Pension کی مدت میں تبدیلی.
Finance Division کی جانب سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن میں شریک حیات کی وفات یا اہل نہ ہونے کی صورت میں. باقی ماندہ اہل خاندان کو دی جانے والی پنشن کی مدت میں نمایاں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت Family Pension کی مدت کو زیادہ سے زیادہ 10 سال تک محدود کر دیا گیا ہے. جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
یہ فیصلہ Salaries and Pension Commission 2020 کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر پنشنر کی وفات کے بعد اس کا کوئی بچہ معذور ہو. تو اسے زندگی بھر پنشن ملے گی۔ اسی طرح، اگر بچے اہل ہوں تو اس کی مدت 10 سال تک یا بچے کی عمر 21 سال ہونے تک برقرار رہے گی۔
اس تبدیلی کے نتیجے میں، موجودہ پنشن کے قواعد و ضوابط میں فوری طور پر ترمیم کی جائے گی اور نئے اصولوں کے مطابق پنشن دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، فنانس ڈویژن نے ایک اور نوٹیفکیشن میں Special Family Pension کے حوالے سے بھی اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔ اس کے تحت، شریک حیات کی وفات یا اہل نہ ہونے کی صورت میں فیملی ممبرز کو 25 سال تک پنشن دی جائے گی۔ معذور یا Special Children کے معاملے میں، ان کی زندگی بھر پنشن جاری رہے گی. جس کا مقصد ان بچوں کی مالی مدد کو یقینی بنانا ہے۔
Army Servants کے حوالے سے کیا شقیں شامل کی گئی ہیں؟
نوٹیفکیشن کے مطابق Army اور سول آرمی فورسز کے تمام رینکس کے موجودہ پنشنرز کے لیے پنشن کی شرح. میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ تمام موجودہ پنشنرز کے لیے ہوگ.ا اور اس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔
یہ تمام تبدیلیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی. اور موجودہ پنشن کے قواعد و ضوابط کو ان نئے اصولوں کے مطابق ترمیم شدہ تصور کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد Pensioners اور ان کے اہل خانہ کی بہتر مالی مدد کو یقینی بنانا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ان تبدیلیوں کا مجموعی اثر وفاقی ملازمین کے اہل خانہ اور پنشنرز کی مالی حالت پر پڑے گا۔ پنشن کی مدت میں کمی کے نتیجے میں کچھ خاندانوں کو مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. جبکہ اسپیشل فیملی پنشن اور معذور بچوں کے لیے پنشن میں توسیع سے ان افراد کو اضافی مالی تحفظ ملے گا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔