پاکستانی روپے کی قدر میں  تیزی کی ریلی جاری ، بلیک مارکیٹ کے خلاف آپریشن میں وسعت.

USDPKR دو ماہ میں پہلی بار 286 روپے 50 پیسے پر آ گیا . 

پاکستانی روپے کی قدر میں  تیزی کی ریلی آج بھی جاری ہے . پشاور کے بعد گزشتہ دو روز کے دوران ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی بلیک مارکیٹ کے خلاف آپریشن وسعت اختیار کر گیا ہے . جس سے USDPKR کی قدر میں آج مسلسل تیسرے ہفتے کے آغاز میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے .

ملک بھر میں غیر قانونی ایکسچینجز کے خلاف آپریشن ، پاکستانی روپے کی طلب میں اضافے کی وجہ.

اختتام ہفتہ پر پشاور کے بعد لاہور ، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے کئی شهروں میں غیر قانونی ایکسچینجز کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا . پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں 800 سے زاید افراد کو حراست میں لے کر کروڑوں ڈالرز برامد کئے گئے . جس سے آپ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر امریکی ڈالر کی طلب میں شدید کمی وقع ہوئی . وفاقی دار الحکومت میں ہفتے کی سہ پھر ایک ہزار کے لگ بھگ حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا . 

بارڈر ٹرانزٹ ٹریڈ میں سمگلنگ کی روک تھام

پاکستان کی  ہمسایہ ملکوں کے ساتھ زمینی تجارت میں امریکی ڈالرز کی سمگلنگ کچھ عرصۂ قبل تک اپنے عروج پر تھی ، بالخصوص  افغانستان میں حکومت کی تبدیلی  کے بعد سے مغربی ممالک اور اداروں  کی طرف سے سخت اقتصادی پابندیاں عاید ہیں. ہمسایہ ملک  سے روزانہ ایک لاکھ سے زاید افراد پاکستان آتے جاتے ہیں . ان کے ذریعے کروڑوں ڈالرز وہاں منتقل کئے جاتے تھے . حکومت کی جانب سے سخت چیکنگ کے نتیجے میں اس غیر قانونی ترسیل زر میں کمی آئ ہے .

ایرانی تیل کی پاکستان میں سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے بھی غیر ملکی زر مبادلہ کی بارڈر پار منتقلی  کی کافی حد تک روک تھام دیکھنے میں آئیی ہے . یہ محرکات پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے سلسلے میں موں ثابت ہوئے ہیں.

حکومتی اقدامات  کے پاکستانی روپے پر کیا  اثرات مرتب ہو رہے ہیں ؟

رواں ماہ کے آغاز پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی . جنہوں نے انھیں  ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ روکنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں .

جنرل عاصم منیر   نے کارپوریٹ سیکٹر کو روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے دی جانے والی تجاویز پر  ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی . جس کے بعد  پشاور کی کرنسی مارکیٹ کو حوالہ ہنڈی کے ٹھوس ثبوت ملنے پر   سیل کر دیا ہے اور بلیک مارکیٹ  سے منسلک درجنوں افراد اور ایجنٹوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گیئں. ان ا کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے-

مارکیٹ کی صورتحال

 آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 24 پیسے کمی کے ساتھ 286 روپے 50 پیسے پر  ٹریڈ کر رہا ہے  . تین ہفتوں میں   یہ 24 روپے کم ہوا ہے  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے کا تھا۔

پاکستانی روپے کی قدر میں  تیزی کی ریلی جاری ، بلیک مارکیٹ کے خلاف آپریشن میں وسعت.

دوسری طرف پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے 80 پیسے کمی واقع ہوئی ہے ،  جس کے بعد یہ  283 روپے 70  پیسے میں  ٹریڈ ہو رہا ہے .

پاکستانی روپے کی قدر میں  تیزی کی ریلی جاری ، بلیک مارکیٹ کے خلاف آپریشن میں وسعت.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button