پاکستان اسٹاک ایکسچینج دن کے اختتام پر مثبت رجحان پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں دن کا اختتام تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں تیزی کی لہر اور پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل اپنے کھوئے ہوئے لیولز واپس حاصل کر رہی ہے۔ آج KSE100 انڈیکس 260 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41611 پر جبکہ KSE30 بھی 126 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15604 پر آ گیا ہے۔ آج حصص بازار (Share Market ) میں 63 کروڑ 55 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 10 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر ( Volume Leader ) 36 کروڑ 51 لاکھ حصص کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL ) رہا۔ جبکہ 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد حصص کے ساتھ ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ دوسرے اور 2 کروڑ 23 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ ٹی۔آر۔جی (TRG ) تیسرے نمبر پر رہا۔ جبکہ سیکٹر پرفارمنس کے لحاظ سے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر سب سے بہترین رہا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج مارکیٹ انڈیکس 41500 کی نفسیاتی حد ( Resistance ) کو عبور کر گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button