گولڈ کی قدر میں اضافہ ، پاکستان میں سنہری دھات بھی نئی بلند ترین سطح پر

عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود مقامی سطح پر ڈالر مہنگا ہونے سے قیمتیں قابو میں نہیں آ رہیں۔

گولڈ پاکستانی صرافہ بازاروں میں اپنے آپ کو مضبوط محسوس کر رہا ہے۔ کیونکہ جہاں ایک طرف عالمی مارکیٹس میں اسکی قدر میں کمی آ رہی ہے وہیں ادھر جنوبی ایشیائی ملک میں یہ صورتحال خاصی مختلف ہے۔

دو ہفتوں کے دوران گولڈ کی چمک میں کتنا اضافہ ہوا ؟

قومی اسمبلی کی تحلیل کے وقت پاکستان مارکیٹ میں سنہری دھات 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ کی تھی۔ اگرچہ اسوقت بھی یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔ تاہم ہر گذرتے دن کے ساتھ یہ اپنے ریکارڈ خود ہی توڑ اور قائم کر رہا ہے۔ محض 11 دنوں میں یہ 17 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 35 ہزار روپے فی تولہ تک آ گیا ہے جبکہ آنیوالے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

آج صرافہ بازار کی صورتحال کیسی رہی ؟

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج گولڈ کی فی تولہ قدر میں 2 ہزار 9 سو روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد اسکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button