Pak Suzuki کا Bolan کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان، ایوری لانچ کردی
company will display ‘Every’ at authorized showrooms across Pakistan
Pak Suzuki Motors نے اپنے نئے ماڈل ‘Every’ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے. ساتھ ہی Bolan کی پروڈکشن بند کردی ہے جو عوام میں کئی وجوہات کی بنا پر مقبول رہی ہے۔
Pak Suzuki کی طرف سے Production بارے اہم اعلانات.
Pak Suzuki Motors Company Limited کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز شفیق شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کمپنی 13 اکتوبر 2024 کو Pakistan بھر میں موجود شورومز میں Every کی نمائش کرے گی۔ شفیق شیخ نے کہا کہ ممکنہ خریدار اسی دن گاڑی کی Test Drive بھی لے سکتے ہیں۔
یہ لانچنگ صارفین کو جدید، قابل اعتماد اور سستی Transportation کے حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ Pak Suzuki Motors Company پاکستان میں ایک معروف Automobile Manufacturer ہے. جو Suzuki Alto, Swift اور Cultus جیسے اپنے برانڈز کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ملک میں حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا Passenger Car Assembler/Manufacturer ہے۔
کمپنی Auto Mobile سیکٹر کا خلا پر کر سکتی ہے.
Auto Sector کے ماہر اور PAPAM کے سابق چیئرمین مشہود خان کہتے ہیں کہ انہیں اس شعبے میں ایک خلا نظر آتا ہے. جسے Suzuki Every پورا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا . کہ گاڑیوں کی فروخت کے اعداد و شمار خاص طور پر 1000CC کیٹیگری سے کم گاڑیوں کے لیے بہتر ہو رہے ہیں۔ توقعات یہ ہیں کہ ہر کوئی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ “میرے خیال میں یہ اچھا Perform کرے گا۔”
Every ایک ایسی گاڑی ہے. جسے تجارتی طور پر School Van کے ساتھ ساتھ اپنے پیشرو Bolan کی طرح Loading Vehicle کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دریں اثنا، Auto Experts نے پاکستانی مارکیٹ میں نئی سستی گاڑی کے داخلے کو سراہا۔ Auto Sector کے تجزیہ کار اور ویب سائٹ Carspirit.pk کے بانی عثمان انصاری کا کہنا ہے. کہ Suzuki Every کی مقامی مارکیٹ میں انٹری ایک اچھا فیصلہ ہے۔
Suzuki Every کی قیمت 2.6 سے 2.7 ملین روپے کے درمیان متوقع ہے۔ تاہم، واحد تشویش یہ ہے کہ Suzuki Every کا Automatic Version متعارف نہیں کرایا جائے گا، جسے اب ایک اہم فیچر سمجھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، Arif Habib Limited (AHL) کے Auto Sector کے تجزیہ کار ابرار پولانی نے بھی اس کی متوقع قیمت 2.6 ملین روپے بتائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی میں بہتر Safety Features ہوں گے۔
توقع ہے کہ Pak Suzuki Motors کا نیا ماڈل اپنے صارفین کیلئے جدت کا ایک نیا معیار قائم کرے گا. جو کہ Pakistan کی Automobile Market میں ایک نئی شروعات کرنے جا رہی ہے. تاہم Bolan کی کئی عشروں پر محیط Pakistani Auto Sector پر بلا شرکت غیرے حکمرانی ہمیشہ یاد کی جاتی رہے گی
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔