IMF معاہدے پر دوست ممالک سے امداد کی درخواست، PSX میں ملا جلا رجحان

IMF کے ساتھ معاہدے پر پاکستان نے دوست ممالک سے امداد کی درخواست کی ہے۔ جس کے بعد PSX میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تمام پیشگی شرائط پوری کرنے کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے کے سخت رویے پر امریکہ سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پروگرام بحال کروائے۔

دفتر خارجہ اور خزانہ کے رابطوں میں تیزی

وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ 2 ارب ڈالرز رول اوور کرنے پر بات چیت کی ہے۔ بیجنگ کی طرف سے اس سلسلے میں مثبت اشارے ملے ہیں۔ اس کے علاوہ چین نے 80 کروڑ ڈالرز کی معاشی امداد 2 ماہ سے قبل ریلیز کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ خلیجی ممالک کے ساتھ وزارت خارجہ اور وزیر خزانہ کی گفت و شنید جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے 3 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری اور 1 ارب ڈالر کے قرض کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ تاہم خلیجی ملک IMF کے ساتھ معاہدے کا انتظار کر رہا ہے۔ قطر اور سعودی عرب کی طرف سے بھی بھرپور معاشی امداد اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی گئی ہے

دوست ممالک کے ساتھ مثبت مذاکرات کے باوجود عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں عالمی مالیاتی ادارے کے بغیر کوئی بھی ملک موجودہ حالات میں پاکستان کو ورض جاری نہیں کرے ھا کیونکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام بھی اپنے عروج پر ہے۔ ایسے میں سرمایہ کار اور قرض خواہ تحفظات کے شکار ہو جاتے

مارکیٹ پر اثرات

آئی۔ایم۔ایف کی طرف سے پروگرام میں تاخیر سے کیپیٹل مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کی شکار ہوئی ہے۔ اور سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ KSE100 انڈیکس 15 پوائنٹس کی کمی سے 41841 پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 41705 اور بلند ترین لیول 41953 ہے۔ دوسری طرف KSE30 میں ہنڈرڈ انڈیکس سے زیادہ مندی نظر آ رہی ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15517 سے 15657 کے درمیان ہے۔ مارکیٹ میں اگرچہ 15 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ تاہم اس میں زیادہ تر خریداری چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks) میں ہوئی ہے۔

سیکٹر پرفارمنس کا جائزہ لیں تو آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور مارکیٹنگ سیکٹرز سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ شیئر بازار میں 321 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 118 کی قدر میں تیزی، 188 میں مندی جبکہ 15 کی اسٹاک ویلیو میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button