Hub Power Holdings اور Mega Group کی Electric Vehicles کے حوالے سے شراکت داری.

The Initiative will further strengthen the EV Markets in Pakistan

پاکستان میں Electric Vehicles (EVs) کی مارکیٹ کو مضبوط کرنے کے لیے Hub Power Holdings Limited (ایچ پی ایچ ایل) نے Mega Group Conglomerate (Private) Limited (ایم سی پی ایل) کے ساتھ ایک اہم Shareholders Agreement کرلیا ہے۔ یہ معاہدہ چینی کمپنی BYD Auto Industry Company Limited کے ساتھ کاروباری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Hub Power Holdings اور Mega Group کی Electric Vehicles کے حوالے سے شراکت داری.

Hub Power Holdings، جو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک بڑا نام ہے. نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اس معاہدے کی تفصیلات فراہم کیں۔ نوٹس کے مطابق، Mega Group، میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا 50% Shareholder بن جائے گا، جس سے دونوں کمپنیوں کی مہارت کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔

Hun Power notification in PSX
Hun Power notification in PSX

Hub Power Holdings نے اعلان کیا ہے. کہ یہ معاہدہ ضروری Regulatory Approvals اور رضامندی پر منحصر ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں Renewable Energy اور EV Market کے فروغ کو تیز کرنا ہے. خاص طور پر BYD جیسے عالمی رہنما کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے۔

BYD کی پاکستان میں شاندار انٹری

اگست میں BYD نے پاکستان میں اپنی موجودگی قائم کی. جو New Energy Vehicles (NEVs) کی عالمی مارکیٹ میں سب سے بڑی فروخت کا ریکارڈ رکھنے والی کمپنی ہے۔ 2022 اور 2023 میں، BYD نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ NEVs فروخت کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ حال ہی میں، کمپنی نے اپنی 8 Millionth NEV کی تیاری کا سنگ میل عبور کیا. جو مئی 2021 میں 1 ملین  Units کے ہدف کو حاصل کرنے کے صرف تین سال بعد ممکن ہوا۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی طلب اور چیلنجز

پاکستان میں بڑھتی ہوئی Inflation کے دوران، صارفین اپنی مالی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے Alternative Energy Solutions تلاش کر رہے ہیں۔ شمسی توانائی اور EVs کی طرف بڑھتا ہوا رجحان. ملک میں ماحولیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ صارفین کے مالی بوجھ کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں Charging Infrastructure کی کمی، بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخ، اور EVs کے Price Points جیسے عوامل اس صنعت کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں عمومی عدم دلچسپی بھی کمپنیوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

مستقبل کے امکانات

یہ شراکت داری نہ صرف پاکستان میں EVs کی مقبولیت کو بڑھائے گی بلکہ Sustainable Development Goals (SDGs) کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان میں BYD کی موجودگی اور Hub Power Holdings کا عزم، ملک میں توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button