PSX میں تیزی کا رجحان ، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا .

KSE100 انڈیکس 314 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 52656 پر آ گیا

PSX میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے . جس کی بنیادی وجہ الیکشن کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہے . واضح رہے کہ یہ اہم پیشرفت سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس حوالے سے زیر التوا مقدمے کے دوران ہوئی.

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ رواں ماہ حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جائیں گی . جس کے بعد عام انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے . اس پر چیف جسٹس  نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی  سے مشاورت کی جائے اور آئیں پاکستان اس حوالے سے انھیں خصوصی اختیارات دیتا ہے .

سیاسی منظر نامے میں بہتری کے معاشی اثرات.

چیف جسٹس نے 90 روز میں الیکشن کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جو تاریخ دی جائے گی اس پر عمل کرنا ہوگا، سپریم کورٹ صرف انتخابات چاہتی ہے کسی اور بحث میں نہیں پڑنا چاہتے، انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد کسی درخواست کو نہیں سنا جائے گا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان  کو صدرِ مملکت سے رابطے کا  بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی  نے کہا کہ الیکشن کمیشن صدر کے پاس ضرور جائے اور ان سے مشاورت کے بعد تاریخ دے ، عدالت توقع کرتی ہے الیکشن کمیشن اور صدر تاریخ باہمی مشورے سے کل عدالت کو بتائیں گے اور انتخابات کی جو بھی تاریخ طے کی جائے اس پر سب کے دستخط ہوں۔

پاکستان حالیہ عرصے کے دوران سیاسی اور معاشی بحران سے گزرا ہے . گزشتہ سال اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں آنیوالی تیرہ جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت اپنے قیام کے وقت سے ہی تنازعات کی شکار رہی . جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی حکومت کی تبدیلی کو  بیرونی سازش کا نتیجہ قرار دیتے رہے ہیں .

معاشی استحکام سیاسی حالات سے مشروط.

کسی بھی ملک کے معاشی حالات سیاسی استحکام سے مشروط ہیں . کیونکہ غیر یقینی صوتحال ہمیشہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کرتی ہے. اس کے علاوہ عالمی ادارے اور دوست ممالک معاشی امداد کے لئے اس حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا پسند کرتے ہیں جس کے پاس مکمل اختیارات ہوں اور وہ طویل عرصے کے لئے مینڈیٹ لے کر آئی ہو .

PSX کا ردعمل.

الیکشن کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دئیے گئے بیان اور عام انتخابات کے اعلان سے شیئرز بازار میں تیزی دیکھی گئی اور خرید داری کی بڑی لہر ریکارڈ کی گئی . KSE100 انڈیکس 314 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 52656 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 52239 سے 52706 کے درمیان رہی۔

PSX میں تیزی کا رجحان ، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا .

دوسری طرف KSE30 بھی 10پوائنٹس اوپر 17914 پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 17937 رہی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button