پاکستانی روپے کی قدر میں  تیزی  کا تسلسل جاری ، امریکی ڈالر کا اوپن مارکیٹ ریٹ دو ماہ کی کم ترین سطح پر

پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج USDPKR کی قیمت 289 روپے جبکہ انٹربنک ریٹ 287 روپے 63 پیسے ہے 

پاکستانی روپے کی قدر میں  تیزی  کا تسلسل آج بھی  جاری ہے ،  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 12 پیسے کمی کے ساتھ 287 روپے 63 پیسے پر آ گیا  . پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن  کے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ  اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 50 پیسے  کمی واقع ہوئی ہے ، جہاں جس کے بعد یہ  289 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے .

بارڈر ٹرانزٹ ٹریڈ میں سمگلنگ کی روک تھام

پاکستان کی  ہمسایہ ملکوں کے ساتھ زمینی تجارت میں امریکی ڈالرز کی سمگلنگ کچھ عرصۂ قبل تک اپنے عروج پر تھی ، بالخصوص  افغانستان میں حکومت کی تبدیلی  کے بعد سے مغربی ممالک اور اداروں  کی طرف سے سخت اقتصادی پابندیاں عاید ہیں. ہمسایہ ملک  سے روزانہ ایک لاکھ سے زاید افراد پاکستان آتے جاتے ہیں . ان کے ذریعے کروڑوں ڈالرز وہاں منتقل کئے جاتے تھے . حکومت کی جانب سے سخت چیکنگ کے نتیجے میں اس غیر قانونی ترسیل زر میں کمی آئ ہے .

ایرانی تیل کی پاکستان میں سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے بھی غیر ملکی زر مبادلہ کی بارڈر پار منتقلی  کی کافی حد تک روک تھام دیکھنے میں آئیی ہے . یہ محرکات پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے سلسلے میں موں ثابت ہوئے ہیں.

معاشی ماہرین کیا کہتے ہیں.؟

معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر حکومت اور مقتدر حلقوں کی جانب سے سخت اقدامات جاری رہے تو امریکی ڈالر 250 سے بھی نیچے آ سکتا ہے . عارف حبیب سیکیوریٹیز سے منسلک  وقار  احمد کہتے ہیں کہ حوالہ ہنڈی بند ہونے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیل زر میں اضافہ ہوا ہے . جو کہ پاکستانی معیشت کے لئے انتہائی مثبت  ہے .

حکومتی اقدامات  کے پاکستانی روپے پر کیا  اثرات مرتب ہو رہے ہیں ؟

رواں ماہ کے آغاز پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی . جنہوں نے انھیں  ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ روکنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں .

جنرل عاصم منیر   نے کارپوریٹ سیکٹر کو روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے دی جانے والی تجاویز پر  ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی . جس کے بعد  پشاور کی کرنسی مارکیٹ کو حوالہ ہنڈی کے ٹھوس ثبوت ملنے پر   سیل کر دیا ہے اور بلیک مارکیٹ  سے منسلک درجنوں افراد اور ایجنٹوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گیئں. ان ا کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے-

مارکیٹ کی صورتحال

 آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 12 پیسے کمی کے ساتھ 287 روپے 63 پیسے پر  ٹریڈ کر رہا ہے  . دو ہفتوں میں   یہ 21 روپے کم ہوا ہے  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے کا تھا۔

پاکستانی روپے کی قدر میں  تیزی  کا تسلسل جاری ، اوپن مارکیٹ ریٹ دو ماہ کی کم ترین سطح پر

ادھر پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 50 پیسے کمی واقع ہوئی ہے ، جہاں جس کے بعد یہ  289 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے

 

پاکستانی روپے کی قدر میں  تیزی  کا تسلسل جاری ، اوپن مارکیٹ ریٹ دو ماہ کی کم ترین سطح پر

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button