پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی ، امریکی ڈالر دو ماہ بعد 290 سے نیچے آ گیا .

پاکستانی روپے کی قدر میں آج بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے . بلیک مارکیٹ مافیا کے خلاف جاری آپریشن کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے .
پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی کی وجوہات.
رواں ماہ کے آغاز پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی . جنہوں نے انھیں ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ روکنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں . سپاہ سالار نے کارپوریٹ سیکٹر کو روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی . اسی ہفتے پشاور کی گرے مارکیٹ کو سیل کر دیا ہے اور ہنڈی کے کاروبار سے منسلک درجنوں افراد اور ایجنٹوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گیئں. ان ایکشنز کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے .
مارکیٹ کی صورتحال
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے سستا ہو کر 289 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ 10 روز کے دوران یہ 17 روپے کم ہوا ہے .واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے 86 پیسے کا تھا۔
ادھر پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 1 روپے کمی کے بعد 292 روپے کا ہو گیا۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ دو ہفتوں میں ڈالر کا اوپن مارکیٹ ایکسچینج ریٹ 337 روپے سے نیچے آیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔