سلور اہم نفسیاتی سپورٹ سے اوپر مستحکم ، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز۔

بدھ کے روز US Monetary Policy بغیر تبدیلی کے برقرار رہنے کا امکان

سلور 23 ڈالرز کی اہم نفسیاتی سپورٹ سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ محتاط مارکیٹ موڈ کے پیش نظر امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔

کیا فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے گا۔ ؟

بدھ کے روز FOMC میٹنگ کے اختتام پر فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ملٹی نیشنل معاشی ادارے جن میں Citi اور Commerzbank بھی شامل ہیں ٹرمینل ریٹس بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کا شکار امریکی ڈالر اور اس سے منسلک ٹریڈنگ اثاثے ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 18 ماہ سے جاری اس پروگرام کے دوران Interest Rate میں 12 بار اضافہ کیا گیا۔ تاہم اس کے باوجود 2 فیصد کا نفسیاتی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔

سلور کی قدر پر اثر انداز ہونیوالے دیگر عوامل۔

دنیا کے تمام اہم سینٹرل بینکس Rate Hike Program بند کرنے پر غور کر ریے ہیں ۔ اسکی وجہ 5 فیصد سے زائد Cash Rates کے بعد شرح نمو (Growth Rate) میں کمی اور لیبر مارکیٹس پر آنیوالا دباؤ ہے۔ اسکے علاوہ اگست کی چینی معاشی رپورٹس مارکیٹ پلیئرز کے اعصاب پر تفریط زر (Deflation) کا خوف کم کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ گذشتہ دو روز سے ایشیائی سیشنز کے دوران سلور سمیت تمام قیمتی دھاتوں کی بھرپور خریداری ریکارڈ کی گئی۔ چین کماڈٹیز کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ اس لئے اس سے جڑی تمام خبریں اور ایونٹس ان اثاثوں کی قدر پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

سلور کی قیمت اپنی افقی مزاحمتی حد (Resistance Level) اور اہم ترین نفسیاتی سطح (Psychological Level) 23.00 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جو کہ اسوقت نقرئی دھات کیلئے مضبوط سپورٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ 23.12 اسکا 7 ستمبر کو بلند ترین لیول تھا۔

سلور اہم نفسیاتی سپورٹ سے اوپر مستحکم ، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز۔

20 روزہ Exponential Moving Average اسکے بلز کو مسلسل سپورٹ مہیا کر رہی ہے۔ جبکہ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کی رینج 40 سے 60 کے درمیان ہے ۔ ابھی بھی یہ اپنی 50 اور 100 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے ہے۔ تاہم سلور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 23.08 پر حاصل کر چکا ہے۔ جس سے اسکا مجموعی منظرنامہ بھی مثبت ہوا ہے۔

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 23.06 , 22.86 اور 22.76 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 23.36 , 23.46 اور 23.56 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنی 50 روزہ ٹرینڈ لائن کے قریب آ جائے گا۔ جس سے اوپر کے لیولز کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button