Petroleum Products کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا۔

High Speed Diesel price heated up RS. 8.14 while Petrol to 4.53 according to notification

Pakistan میں Petroleum Products کی قیمتوں میں اضافہ  کر دیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق رات 12 بجے کیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد High Speed Diesel کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے  جبکہ  Petrol بھی 4 روپے 53 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے.

Petroleum Products کی قیمتوں میں اضافہ۔

Federal Government  نے ایک مرتبہ پھر  مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے ۔ گذشتہ رات جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق Petrol کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے جبکہ ڈیزل کی 290 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Finance Division کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق Oil and Gas Marketing Companies کا منافع مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ جبکہ 50 روپے لیوی اور 22 روہے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 روز کے لئے کیا گیا ہے۔

Petroleum Products کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا۔
Petroleum Prices Notification

ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں آنیوالے اتار چڑھاؤ کے اثرات۔

گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں US Dollar اور Petroleum Products تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تاہم کئی ماہ سے Black Market کے خلاف جاری آپریشن کے بعد ان میں کمی کی گئی تھی ۔ Pakistani Rupees کے مستحکم ہونے اور ڈالر کے نیچے آنے سے جنوبی ایشیائی ملک کے لئے Crude Oil کے Import Bills میں کمی آئی۔ تاہم  Middle East میں جاری Iran Israel Conflict کے باعث International Market میں  Crude Oil Prices میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے اثرات Pakistan پر بھی مرتب ہوئے ہیں .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button