پیٹرولیئم مصنوعات اور امریکی ڈالر کی قیمتوں میں کمی

حکومت پاکستان نے پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ جبکہ آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ کمی

گذشتہ رات وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ اگرچہ عالمی سطح پر کروڈ آئل کی قیمتوں میں کوئی خاص کمی نہیں ہوئی تاہم حکومت عوام کو ریلیف دینے کا عزم رکھتی ہے اور اسی لئے ایک ماہ کے دوران دوسری بار نیچے آنے سے انکے مسائل میں کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی بحران کے باوجود مہنگائی  کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسکے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے پیٹرول کی قیمت 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے کم کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 120 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت بھی اتنی ہی بڑھی ہے۔ جس کے اثرات تمام اشیائے ضروریہ پر مرتب ہوئے  اور افراط زر (Inflation) 45 فیصد پر آ گئی ہے۔

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDPKR) کی قدر میں 15 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد اسکی اوپن مارکیٹ قیمت 300 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ کریڈٹ کارڈز کیلئے ڈالرز انٹر بینک ریٹ پر دینے کے اعلان سے اوپن مارکیٹ میں اسکی طلب کم ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنیوالے دنوں میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہو گا

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button