US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، FOMC Minutes میں سخت Monetary Policy جاری رکھنے کے بیانات.

No Indication for Cut Rates or easing Monetary Policy were observed

US Stocks میں دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا . جس کی سب سے بڑی وجہ FOMC Minutes میں سخت Monetary Policy جاری رکھنے کے بیانات ہیں ، جس کے بعد US Dollar Index اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں تیزی دیکھی جا رہی ہے .

FOMC Minutes کا اجرا اور US Stocks پر اثرات. 

گذشتہ میٹنگ کی پبلش کردہ تفصیلات کے مطابق FOMC کے زیادہ تر پالیسی ساز اراکین کی رائے تھی کہ Rates Tightening Cycle بند نہیں کرنا چاہیئے۔ ان کے خیال میں اسوقت معیشت Inflation کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ خیال رہے کہ Federal Reserve  نے جولائی میٹنگ کے دوران Policy Rates میں کوئی اضافہ نہیں کیا تھا۔ اسکے علاوہ Chairman Fed  جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں Rates Hike Program بند کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

کیا FOMC میٹنگ میں مستقبل کی نرم پالیسی پر بحث ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق Growth Rate کا ہدف حاصل کرنے کیلئے Inflation کنٹرول کرنے کے بعد Interest Rate میں مرحلہ وار کمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ تاہم ممبران کا خیال تھا کہ صورتحال کنٹرول کئے بغیر ایسا کرنا سود مند ثابت نہیں ہو گا۔ لیکن حتمی طور پر اسے بتدریج نیچے لانا پڑے گا۔ شرکاء نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ امریکی بینکاری نظام مضبوط قدموں پر قائم اورLiquidity کا کوئی بحران موجود نہیں ہے۔

سخت مانیٹری پالیسی کساد بازاری کا سبب بن سکتی ہے

ریکارڈ کے مطابق اجلاس کے کچھ شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زیادہ سخت Monetary Policy سے Growth Rate میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ صورتحال Recession کی طرف کے جا سکتی ہے۔ انہوں نے U.S Non Farm Payroll کی حالیہ رپورٹس میں غیر معمولی تغیرات کی نشاندہی بھی کی ۔ جس سے Corporate Sector شدید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

اسکے باوجود اکثریتی اراکین Terminal Rates  میں مزید اضافے کی حمائت کرتے ہوئے نظر آئے۔ ان کے خیال میں Headline Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لائے بغیر پروگرام بند کرنا معاشی اعتبار سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی  میں ہوا .  انڈیکس 62 پوائنٹس اضافے سے  35088 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 35038 سے 35118 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 31 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

مارکیٹ کے  وسطی سیشن میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتامی سیشن میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر فروخت ہوئی . یوں دن کا مجموعی منظرنامہ مثبت رہا .

US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، FOMC Minutes میں سخت Monetary Policy جاری رکھنے کے بیانات.
Dow Jones

دوسری طرف Nasdaq میں بھی یہی صورتحال رہی .معاشی سرگرمیاں 84 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 14199 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14146 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم  90 کروڑ 46 لاکھ رہا.

Nasdaq
Nasdaq 22nd nov

S&P500 میں ٹریڈنگ والیوم معمول سے کم رہا  . انڈیکس 33 پوائنٹس کمی سے 4538 پر بند ہوا.

S&P500
SP500

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں بھی مندی کا رجحان  دیکھا گیا . انڈیکس 20 پوائنٹس نیچے 15861 پر بند ہوا۔

NYSE
NYSE Composite

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button